جرائم و حادثات
کھمم میں پرائیویٹ ٹراویلس کی بس اُلٹ گئی، 5 مسافرین زخمی
اس حادثہ کے وقت بس میں 37مسافرین سوار تھے۔یہ بس حیدرآباد سے اے پی کے راجمندری جارہی تھی۔اس حادثہ میں زخمی افراد کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کھمم میں پرائیویٹ ٹراویلس کی بس الٹ گئی۔ضلع کے کوسومنچی منڈل کی سوریہ پیٹ قومی شاہراہ پر پرائیویٹ ٹراویلس کی بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں پانچ مسافرین زخمی ہوگئے۔
اس حادثہ کے وقت بس میں 37مسافرین سوار تھے۔یہ بس حیدرآباد سے اے پی کے راجمندری جارہی تھی۔اس حادثہ میں زخمی افراد کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا۔