حیدرآباد

مرکزی ٹیم کا دورہ تلنگانہ متوقع: کشن ریڈی

مرکزی وزیر سیاحت و صدر بی جے پی تلنگانہ جی کشن ریڈی نے اتوار کے روز کہا کہ ریاست کے سینئر بی جے پی قائدین کی نمائندگی پر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بین وزارتی مرکزی ٹیم کو تلنگانہ روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حیدرآباد: مرکز نے بین وزارتی مرکزی ٹیم کو تلنگانہ روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ریاست میں سیلاب سے ہوئے نقصانات کا ابتدائی جائزہ لیا جاسکے۔

متعلقہ خبریں
امیت شاہ کا جعلی ویڈیومعاملہ، 27 مقدمات درج
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
کانگریس اور بی آر ایس میں خفیہ مفاہمت:امیت شاہ
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ

مرکزی وزیر سیاحت و صدر بی جے پی تلنگانہ جی کشن ریڈی نے اتوار کے روز کہا کہ ریاست کے سینئر بی جے پی قائدین کی نمائندگی پر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بین وزارتی مرکزی ٹیم کو تلنگانہ روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امیت شاہ نے سکریٹری امور داخلہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایک بااختیار بین وزارتی مرکزی ٹیم کو فوری طور پر تلنگانہ روانہ کریں اور وہاں سیلاب سے آئی تباہی اور نقصانات کا تخمینہ لگائیں۔

 انہوں نے کہا کہ بین وزارتی مرکزی ٹیم31جولائی کو تلنگانہ کا دورہ کرے گی اور برسہ موقع نقصانات کا تخمینہ لگائے گی اور ریاستی حکومت کی جانب سے شروع کردہ ریلیف کاموں کا بھی جائزہ لے گی۔

اس ٹیم کی قیادت ستیارتھی مشیر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی کریں گے اور یہ ٹیم محکمہ جات زراعت، فینانس، آبی وسائل، روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز اور نیشنلریمپوٹ سنسنگ سنٹر کے عہدیداروں پر مشتمل رہے گی۔

حکومت تلنگانہ کی جانب سے حتمی یادداشت پیش کرنے کے بعد یہی مرکزی ٹیم، نقصانات کا تفصیلی جائزہ لینے اور مرکزی حکومت کو اضافی فنڈس کی اجرائی سے متعلق حتمی رپورٹ پیش کرنے کیلئے دوبارہ تلنگانہ کا دورہ کرے گی۔ یہ ٹیم اس بات کی بھی سفارش کرسکتی ہے کہ آیا اس آفت کو شدید قدرتی مصیبت قرار دیا جائے۔

a3w
a3w