تلنگانہ

شوہر کو دل کا دورہ، سی پی آر کے ذریعہ جان بچانے بیوی کی کوشش رائیگاں

اس کی بیوی نے اس کو دل کا دورہ پڑنے پر سی پی آرکرتے ہوئے اس کے سینہ کو ہاتھوں سے زورزورسے دبایا تاکہ اس کے دل کی دھڑکن بحال ہوسکے۔

حیدرآباد: دل کا دورہ پڑنے پر بیوی کی آنکھوں کے سامنے شوہر کی موت ہوگئی اور اس کو بچانے کی تمام ترکوششیں ناکام ہوگئیں۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک شخص جس کی شناخت40سالہ ٹیکسی ڈرائیور ساگر کے طورپر کی گئی ہے، کی بیوی آشاورکر کے طورپر کام کرتی ہے۔

کل شام سری کونڈا پبلک ہیلت سنٹر(پی ایچ سی) میں ہوئے اجلاس میں شرکت کے بعد وہ اپنی بیوی کو بائیک پر واپس لارہا تھا کہ گرنی چوراہے کے قریب اس نے بیوی کو اپنی بائیک سے اتارا اور بائیک کو قریبی پٹرول پمپ لے جارہا تھا کہ اچانک غش کھاکر بائیک پر سے گرپڑا۔

اس کی بیوی نے اس کو دل کا دورہ پڑنے پر سی پی آرکرتے ہوئے اس کے سینہ کو ہاتھوں سے زورزورسے دبایا تاکہ اس کے دل کی دھڑکن بحال ہوسکے۔ اس کو بعد ازاں ایمبولنس کے ذریعہ اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرس نے معائنہ کے بعد اس کو مردہ قراردیا۔