حیدرآباد
پرینکاگاندھی کا 3روزہ انتخابی دورہ
جنرل سکریٹری اے آئی سی سی پرینکا گاندھی 24نومبرسے تلنگانہ کا تین روزہ انتخابی دورہ کریں گی۔

حیدرآباد: جنرل سکریٹری اے آئی سی سی پرینکا گاندھی 24نومبرسے تلنگانہ کا تین روزہ انتخابی دورہ کریں گی۔
24نومبر کو وہ 11 بجے دن حلقہ اسمبلی پالاکرتی‘2بجے دن حسن آباد‘ 4بجے شام دھرماپوری اسمبلی حلقہ میں کارنر میٹنگس سے خطاب کریں گی۔
25نومبر کو کھمم‘ پالیر‘ویرااورمدھیرا حلقوں میں انتخابی مہم میں حصہ لیں گی۔ 27 نومبر کو11بجے دن منگوڑ اور 2بجے دن دیورکنڈہ میں منعقدشدنی جلسوں سے خطاب کرئے گی۔
اس طرح تین دن میں وہ 10اسمبلی حلقوں کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔ گاندھی بھون کے ذرائع نے آج یہ بات بتائی۔