حیدرآباد

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نامپلی کی خصوصی عدالت میں پیش

یہ مقدمات بیگم بازار، نلگنڈہ اور میدک پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں درج کئے گئے تھے۔ ریونت ریڈی جو اب وزیراعلی ہیں، اس عہدہ پر فائز ہونے کے بعد دوسری مرتبہ عدالت میں حاضر ہوئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی جمعرات کو نامپلی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے۔ ان کے خلاف سابق میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمات درج کئے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں
اردو زبان عالمی سطح پر مقبول، کالج آف لینگویجز ملے پلی میں کامیاب سمینار کا انعقاد
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
یوم عاشورہ کی روحانی عظمت قیامت تک باقی رہے گی: مولانا صابر پاشاہ قادری
حضرت امام حسینؓ کی نماز اور اخلاقی عظمت پر خطاب – حج ہاؤس نامپلی میں اجتماع
کل ہند مجلس فیضان مصطفیؐ کے زیر اہتمام جلسہ شہادت امام حسینؓ کا انعقاد

یہ مقدمات بیگم بازار، نلگنڈہ اور میدک پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں درج کئے گئے تھے۔ ریونت ریڈی جو اب وزیراعلی ہیں، اس عہدہ پر فائز ہونے کے بعد دوسری مرتبہ عدالت میں حاضر ہوئے۔

ان کی یہ حاضری گزشتہ اسمبلی انتخابات کے دوران ریزرویشن سے متعلق دیئے گئے بیانات پر درج مقدمہ کی سماعت کے سلسلہ میں ہوئی، جس کی سماعت نامپلی میں واقع عوامی نمائندوں کی عدالت میں جاری ہے۔

نلگنڈہ ٹو ٹاؤن، بیگم بازار، اور میدک ضلع کے کوڈی پلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں درج تین مختلف مقدمات میں ریونت ریڈی شخصی طور پر عدالت کے جج کے سامنے پیش ہوئے۔

وزیراعلیٰ کی آمد کے سبب سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، اور کورٹ ہال کے قریب عام افراد کا داخلہ محدود کردیا گیا تھا۔واضح رہے کہ جب یہ مقدمات درج کئے گئے تھے، اُس وقت ریاست میں بی آر ایس (بھارت راشٹرا سمیتی) کی حکومت تھی۔ کانگریس پارٹی نے ان مقدمات کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اُس وقت کی حکومت نے جان بوجھ کر ریونت ریڈی کو نشانہ بنانے کے لئے مقدمات درج کروائے تھے۔