تلنگانہ
تلنگانہ کے کھمم ٹاون میں پرینکاگاندھی کا روڈشو، عوام کا جوش وخروش
اس روڈ شو کی خاص بات یہ نظرآئی کہ اس میں کانگریس کارکنوں کے ساتھ ساتھ، پڑوسی ریاست آندھراپردیش کی اصل اپوزیشن جماعت تلگودیشم کے کارکن بھی اپنی پارٹی کے جھنڈوں کے ساتھ نظرآئے۔

حیدرآباد:تلنگانہ کے کھمم میں کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے انتخابی تشہیر کے حصہ کے طورپرروڈ شو میں حصہ لیا۔اس روڈ شو کی خاص بات یہ نظرآئی کہ اس میں کانگریس کارکنوں کے ساتھ ساتھ، پڑوسی ریاست آندھراپردیش کی اصل اپوزیشن جماعت تلگودیشم کے کارکن بھی اپنی پارٹی کے جھنڈوں کے ساتھ نظرآئے۔
جنہوں نے کانگریس کی حمایت کی۔تلگودیشم پارٹی نے تلنگانہ میں انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس روڈ شومیں ہر طرف عوام کی بڑی تعداد نظرآرہی تھی۔یہ روڈ شوکھمم ٹاون میں ہوا۔پرینکاگاندھی نے عوام کے جوش وخروش کا ہاتھ ہلاکرجواب دیا۔