تلنگانہ
تلنگانہ کے وزیر پونم پربھاکر سے پروفیسر کودنڈارام کی ملاقات
وزیر پونم پربھاکر نے یقین دلایا کہ تلنگانہ تحریک میں شامل افراد کو دی گئی یقین دہانیاں نافذ کرنے کے لئے مناسب اقدامات کئے جائیں گے اور حکومت ان کے حق میں مثبت رویہ رکھتی ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر سے آج تلنگانہ جناسمیتی کے سربراہ و رکن قانون ساز کونسل پروفیسر کودنڈارام نے ملاقات کی۔
کانگریس پارٹی کے ہیڈ کوارٹرس گاندھی بھون میں ہوئی اس ملاقات کے دوران کودنڈارام نے حکومت کی جانب سے تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دینے کیلئے جدوجہد کرنے والے کارکنوں کو دی گئی یقین دہانیوں پر عمل درآمد کے لئے وزیر اعلیٰ سے مداخلت طلب کی۔
وزیر پونم پربھاکر نے یقین دلایا کہ تلنگانہ تحریک میں شامل افراد کو دی گئی یقین دہانیاں نافذ کرنے کے لئے مناسب اقدامات کئے جائیں گے اور حکومت ان کے حق میں مثبت رویہ رکھتی ہے۔