پروفیسر محمد مسعودؔ احمد کا ادبی دورۂ سولاپور، مشاعروں اور علمی نشستوں میں شرکت
اس دورے کے دوران پروفیسر محمد مسعودؔ احمد سولاپور کی مختلف ادبی تنظیموں کے منتظمین، شعراء اور ادباء سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان کا یہ دورہ شہر کے علمی و ادبی حلقوں میں ایک خوش آئند موقع تصور کیا جا رہا ہے۔
حیدرآباد: مدیر صدائے مہاراشٹرا ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار کی خصوصی دعوت پر ممتاز محقق و شاعر پروفیسر محمد مسعودؔ احمد تین روزہ ادبی و علمی دورے پر سولاپور (مہاراشٹرا) روانہ ہوں گے۔
پروگرام کے مطابق، پروفیسر محمد مسعودؔ احمد 3 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے ڈی اے وی آرٹس اینڈ سائنس کالج میں ’’کینسر شعوری بیداری اور احتیاط‘‘ کے عنوان پر خطاب کریں گے۔ اسی روز شام 7 بجے وہ ایک ادبی نشست میں بحیثیت مہمانِ شاعر اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کریں گے۔
اگلے روز 4 اکتوبر کی صبح 8 بجے ایس ایس اے آرٹس اینڈ کامرس کالج میں ’’کلامِ شاعر بہ زبانِ شاعر‘‘ کے عنوان سے اپنے منتخب اشعار پیش کریں گے۔ اسی دن سہ پہر 3 بجے شمع اردو پرائمری اسکول میں تقسیم انعامات اور استقبالیہ تقریب میں بھی بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔