حیدرآباد

حیدرآباد میں سردی کی لہر میں اضافہ

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جنوب مغرب مانسون کی دستبرداری سے موسم سرد ہوگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ جاریہ سال ریاست میں سردی کے موسم کی جلد آمد ہوئی ہے۔آنے والے دنوں میں سردی کی لہر میں شدت کا امکان ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے۔ گریٹر حیدرآباد میں گزشتہ چار دنوں سے سردی بڑھ گئی ہے جہاں اقل ترین درجہ حرارت معمول سے ایک ڈگری کم ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سکندرآباد میں منگل کو اقل ترین درجہ حرارت 17.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جنوب مغرب مانسون کی دستبرداری سے موسم سرد ہوگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ جاریہ سال ریاست میں سردی کے موسم کی جلد آمد ہوئی ہے۔آنے والے دنوں میں سردی کی لہر میں شدت کا امکان ہے۔

درجہ حرارت میں گراوٹ کے نتیجہ میں کئی علاقوں میں صبح کی اولین ساعتوں سے ہی کہر کی گھنی چادردیکھی جارہی ہے۔عہدیداروں نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ آنے والے دنوں میں سردی کی لہر میں اضافہ کے پیش نظر چوکس رہیں۔

گذشتہ دس برسوں کے دوران پہلی مرتبہ ریاست کے کئی علاقوں میں جاریہ سال اکتوبر میں ہی اقل ترین درجہ حرارت درج کیاگیا ہے۔ ملک کے شمالی حصوں سے آرہی سرد ہواوں کے نتیجہ میں تلنگانہ میں اقل ترین درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ آنے والے مہینہ میں سردی کی لہر میں اضافہ کے پیش نظر چوکسی کی ضرورت ہے۔