آسان مسنون نکاح مہم کے تحت عنبرپیٹ میں پروگرام
آسان مسنون نکاح کے موضوع پر 10 اگست بروز ہفتہ، عنبریٹ قادری باغ میں سارہ القرآن اکیڈمی کے تحت خواتین کا ایک اجتماع منعقد ہوا جس میں محترمہ عفت عائشہ صاحبہ، ڈائریکٹر اکیڈیمی نے درس قرآن دیا۔
حیدرآباد: آسان مسنون نکاح کے موضوع پر 10 اگست بروز ہفتہ، عنبریٹ قادری باغ میں سارہ القرآن اکیڈمی کے تحت خواتین کا ایک اجتماع منعقد ہوا جس میں محترمہ عفت عائشہ صاحبہ، ڈائریکٹر اکیڈیمی نے درس قرآن دیا۔
ڈاکٹر رفعت سیما، صدر جامعہ مکارم الاخلاق نے خواتین کو جہیز اور گھوڑے جوڑے کی لعنت سے ہونے والے مضر اثرات سے آگاہ کرتے ہوئے اس سے احتراز کرنے اور مسنون نکاح کو عام کرنے کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیا اور آسان مسنون نکاح کی فضیلت اور اس کے برکات کو بیان کیا۔
اس پروگرام میں خواتین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی اور آن لائن بھی بہت سی خواتین جڑی ہوئی تھیں۔ سب نے توجہ سے سنا اور پروگرام کے اختتام پر آسان نکاح کے موضوع پر انہوں نے مختلف سوالات بھی کئے جن کا تشفی بخش جواب دیا گیا۔
پروگرام کے اختتام پر خواتین نے ہاتھ اٹھا کر اس مہم میں شامل ہونے اور اپنے گھروں میں بیداری لانے کے عزم کا اظہار کیا۔ محترمہ عفت عائشہ کی پر اثر دعا پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔