حیدرآباد

سال نو کی تقاریب میں فحش حرکات‘ منشیات اور بڑی آواز میں موسیقی پر پابندی

حیدرآباد پولیس کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائنس کے مطابق شہر میں سال نو کی تقاریب کے منتظمین کو اِس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ تمام شرکاء اچھے کپڑے پہن کر آئیں۔ ڈانس شائستگی کے ساتھ کریں علاوہ ازیں تقاریب میں کوئی بھی پرفارمنس کے دوران فحش حرکات نہیں کی جانی چاہئے اور عریانیت کا مظاہرہ نہیں کیا جانا چاہئے۔

حیدرآباد: سال نو کی تقاریب کے حصہ کے طور پر منظم کئے جانے والے ایونٹس کے لئے حیدرآباد پولیس نے رہنمایانہ خطوط جاری کئے ہیں اور خبردار کیا ہے کہ اگر اِن رہنمایانہ خطوط کی خلاف ورزی کی گئی سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
پروفیشنلز سالیڈیرٹی فورم (PSF)کے پروفیشنلز سمٹ 2024 کا انعقاد
اسمارٹ فونس چوری کرنے والی ٹولی بے نقاب، 31ملزمین گرفتار
سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے خودکو اوراپنی نسل کو بچائیں: محمد رضی الدین رحمت حسامی
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری
جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، اہم تجاویز طئے پائے گئے

حیدرآباد پولیس کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائنس کے مطابق شہر میں سال نو کی تقاریب کے منتظمین کو اِس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ تمام شرکاء اچھے کپڑے پہن کر آئیں۔ ڈانس شائستگی کے ساتھ کریں علاوہ ازیں تقاریب میں کوئی بھی پرفارمنس کے دوران فحش حرکات نہیں کی جانی چاہئے اور عریانیت کا مظاہرہ نہیں کیا جانا چاہئے۔

مزید یہ کہ ایک دن کے لئے نامزد کردہ ڈرائیور کے نظریہ کو اپنایا جانا چاہئے جو ساتھی مسافرین کو چاہے وہ مرد ہوں یا خواتین،حدسے زیادہ شراب نوشی نہ کرنے کی ترغیب دے  اور ان کو بحفاظت گھرواپس لے جائے۔ گائیڈ لائنس میں منتظمین سے کہا گیا ہے کہ وہ اس مقام پر منشیات کی فروختگی پر گہری نظر رکھیں، بصورت دیگر ان کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اسی طرح جوڑوں کی جانب سے منظم کردہ ایونٹس اور پبس و بارس میں بچوں کو داخلہ کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔ کمشنر پولیس حیدرآباد سی سی آنند نے رہنمایانہ اصولوں میں بتایا ”کسی بھی فرد کو منشیات یادماغ پر اثر انداز ہونے والی اشیاء کے استعمال کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے اور اگر انتظامئے اسے روکنے میں ناکام رہے، ان کے خلاف ازروئے قانون کارروائی کی جائے گی۔

پارکنگ کے علاقوں اور دوسرے مقامات پر جہاں چوری چھپے منشیات کی فروختگی کی جاتی ہے، خصوصی توجہ دی جانی چاہئے۔ حالت ِ نشہ میں ڈرائیونگ کو روکنے کی ایک کوشش میں پولیس نے بتایا کہ پبس اور بار کی انتظامیوں کی یہ ذمہ داری ہوگی کہ وہ حالت ِ نشہ میں رہنے والے کسٹمرس کے لئے ڈرائیورس یا کیابس کے ضروری انتظامات کریں۔

 کمشنر پولیس نے بتایا کہ منتظمین کو چاہئے کہ وہ آواز کی سطح 45ڈسیبلس سے کم رکھیں اور بڑی آواز میں موسیقی سے احتراز کریں۔  ایونٹس پر گہری نظر رکھنے کے لئے ریکارڈنگ کی سہولتوں کے ساتھ نگرانی رکھنے والے کیمروں کی تنصیب عمل میں لائیں اور سکیورٹی رسائی اور ٹریفک مینجمنٹ کے لئے معقول سکیورٹی گارڈس کا تقرر عمل میں لائیں۔