تلنگانہ
تلنگانہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے امکانات
تلنگانہ میں یکم جون سے 4 جون تک مختلف مقامات پر 30 تا 40 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرج چمک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں یکم جون سے 4 جون تک مختلف مقامات پر 30 تا 40 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرج چمک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ روزانہ کی رپورٹ کے مطابق، اگلے سات دنوں کے دوران ریاست کے مختلف مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں ایک یا دو مقامات پر بارش ہوئی۔
رپورٹوں کے مطابق جمعرات کو ریاست میں سب سے زیادہ درجہ حرارت کھمم ضلع میں 44.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔