حیدرآباد
خواتین کا تحفظ، تلنگانہ کو ملک اور سپریم کورٹ کی ستائش حاصل: ڈی جی پی
ڈی جی پی انجنی کمار نے کہا ہے کہ خواتین کے تحفظ کے سلسلہ میں حکومت کے پابند عہد ہونے کے نتیجہ میں ملک بھر اور سپریم کورٹ سے اسے ستائش حاصل ہورہی ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ڈی جی پی انجنی کمار نے کہا ہے کہ خواتین کے تحفظ کے سلسلہ میں حکومت کے پابند عہد ہونے کے نتیجہ میں ملک بھر اور سپریم کورٹ سے اسے ستائش حاصل ہورہی ہے۔
انہوں نے سدی پیٹ ضلع میں وزیر فینانس ہریش راو کے ساتھ بھروسہ سنٹر اور سکھی سنٹر کی نوتعمیر شدہ عمارتوں کے افتتاح کے بعد کہا کہ ریاستی حکومت آئندہ سال تک تمام ضلع مستقروں میں بھروسہ سنٹرس کی عمارتوں کی تکمیل کرے گی۔
ملک کی کوئی ریاست ایسی نہیں ہے جہاں پر خواتین کے تحفظ کے لئے ایسی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ بھروسہ سنٹر میں خواتین کے تحفظ کے لئے ایک ہی چھت تلے ہر چیز دستیاب ہے۔
1.18کروڑ روپے کے صرفہ سے بھروسہ سنٹر کی عمارت تعمیر کی گئی ہے۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس شیکھا گوئل اور دوسرے اس موقع پر موجود تھے۔