شمال مشرق

مہوا مئوترا کے والد کے گھر پر سی بی آئی کے دھاوے

سی بی آئی کے اہلکاروں نے ہفتہ کی صبح علی پور کے جج کورٹ روڈ پر واقع ایک ہاؤسنگ کمپلیکس میں محترمہ موئترا کے والد دیپیندر لال موئترا کے گھر پر تلاشی مہم شروع کی۔

کولکتہ: مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے ہفتہ کو مغربی بنگال میں حکمراں ترنمول کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا کے والد کے گھر پر ‘کیش فار کوائری’ معاملے میں چھاپہ مارا۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
مہوا موئترا پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے کا نیا الزام
سندیش کھالی میں کیمپ آفس قائم کرنے سی بی آئی کا فیصلہ
ہندوستانی شہریوں کو یوکرین جنگ میں دھکیلنے کا ریاکٹ، 4 گرفتار
اللہ، قطعی فیصلہ کرے گا: شیخ شاہجہاں

ذرائع نے بتایا کہ سی بی آئی کے اہلکاروں نے ہفتہ کی صبح علی پور کے جج کورٹ روڈ پر واقع ایک ہاؤسنگ کمپلیکس میں محترمہ موئترا کے والد دیپیندر لال موئترا کے گھر پر تلاشی مہم شروع کی۔ اس دوران مسلح مرکزی دستے آس پاس کے علاقے کی حفاظت کرتے نظر آئے۔

محترمہ مہوا موئترا ایک بار پھر ترنمول کے ٹکٹ پر نادیہ ضلع کے کرشن نگر حلقہ سے 2024 کے عام انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔

a3w
a3w