بین الاقوامیسوشیل میڈیا

لڑکی خود گھوڑا بن کر دوڑنے لگی، دلچسپ ویڈیو

سوشل میڈیا پر یہ دلچسپ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی ہے جس میں ایک نوجوان لڑکی کو گھوڑوں کے انداز میں اپنے دونوں ہاتھوں اور پیروں پر چلتے اور دوڑتے دیکھا جا رہا ہے۔

محبت اندھی ہوتی ہے یہ مقولہ سچ ثابت کرتی ہے یہ لڑکی جو گھوڑوں سے محبت میں ان کی طرح چلتی اور دوڑتی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کہتے ہیں محبت اندھی ہوتی ہے اور جب حد سے بڑھ جائے تو عاشق کو اپنے محبوب کی ہر ادا اور انداز پسند آتا ہے اور وہ ایسا ہی بننے کی کوشش کرتا ہے اور دنیا میں ہمیں ایسے کئی لوگ نظر آئیں گے جو اپنے پسندیدہ اداکاروں، گلوکاروں، کھلاڑیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی نقالی کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

تاہم کوئی انسان نقالی کرتے ہوئے غیر معقول حرکت کرنے لگے تو کہا جاتا ہے کہ اس کا دماغی توازن ٹھیک نہیں یا اس پر کسی جن بھوت کا سایہ ہوگیا ہے لیکن مذکورہ لڑکی پر نہ کسی جن بھوت کا سایہ ہے اور نہ ہی اس کا دماغی توازن بگڑا ہوا ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ مذکورہ لڑکی کو بچپن سے گھوڑوں سے عشق کی حد تک لگاؤ ہے یہی وجہ ہے کہ اب وہ ان کی طرح حرکتیں کرتی ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ دلچسپ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی ہے جس میں ایک نوجوان لڑکی کو گھوڑوں کے انداز میں اپنے دونوں ہاتھوں اور پیروں پر چلتے اور دوڑتے دیکھا جا رہا ہے۔

اس وائرل ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ لڑکی ٹیبل، کرسی میز اور مختلف اونچے نیچے راستوں پر سے ایسے چھلانگیں مارتی ہے جیسے یہ حقیقت میں انسان نہیں بلکہ گھوڑا ہی ہو۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اتنی مقبول ہوچکی ہے کہ اب تک لاکھوں صارفین اس کو دیکھ چکے ہیں جب کہ ہزاروں اس کو ری ٹویٹ کیا ہے۔