اتراکھنڈ کے پتھوراگڑھ میں مسجد کے خلاف احتجاج (ویڈیو)
اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ میں اتوار کے دن مقامی لوگ اور ہندو تنظیمیں سڑکوں پر نکل آئیں۔ انہوں نے ان کے بقول بیری ناگ میں ایک غیرقانونی مسجد کے خلاف بڑی ریالی نکالی۔
پتھوراگڑھ (آئی اے این ایس) اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ میں اتوار کے دن مقامی لوگ اور ہندو تنظیمیں سڑکوں پر نکل آئیں۔ انہوں نے ان کے بقول بیری ناگ میں ایک غیرقانونی مسجد کے خلاف بڑی ریالی نکالی۔
راشٹریہ سیوا سنگھ کے صدر ہیمانشو جوشی کی اپیل پر نکالی گئی ریالی میں لوگوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ مقامی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ وہ گزشتہ 3ماہ سے مسجد ہٹانے کا مطالبہ کررہے ہیں، لیکن حکام کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کررہے ہیں۔ ہفتہ کے دن احتجاج نے زور پکڑ لیا۔ مقامی مارکٹ پوری طرح بند ہوگئی۔
گنیش چوک سے شروع ہونے والی ریالی تحصیل آفس پہنچ کر اختتام کو پہنچی۔ احتجاجی گورنمنٹ انٹر کالج گراؤنڈ پر جمع ہوگئے جہاں انہوں نے نعرے بازی کی اور دھرنا دیا۔ خبر ہے کہ بیری ناگ میں خالی پڑے ایک مکان کو غیرقانونی طور پر مسجد میں تبدیل کردیا گیا۔
ایس ڈی ایم دفتر کے باہر گزشتہ ماہ ہندو تنظیموں کے احتجاج پر سچائی معلوم کرنے کے لئے انکوائری کا حکم دیا گیا تھا۔ اتوار کو احتجاج پھر شروع ہوا۔ ہیمانشو جوشی نے کہا کہ کیس دو ماہ سے جاری ہے۔ ہم مسجد ہٹانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ انتظامیہ نے ہمیں بتایا ہے کہ معاملہ فی الحال عدالت میں زیر التواہے۔