شمالی بھارت
اسمارٹ برقی میٹرس کے خلاف وڈودرا میں احتجاج
مدھیہ گجرات وِج کارپوریشن لمیٹیڈ کی جانب سے اسمارٹ برقی میٹرس کی تنصیب پر جاریہ تنازعہ کے دوران وڈودرا میں تازہ احتجاجی مظاہرے دیکھنے میں آئے۔

وڈودرا: مدھیہ گجرات وِج کارپوریشن لمیٹیڈ کی جانب سے اسمارٹ برقی میٹرس کی تنصیب پر جاریہ تنازعہ کے دوران وڈودرا میں تازہ احتجاجی مظاہرے دیکھنے میں آئے۔
25000 اسمارٹ میٹرس کی تنصیب پر صارفین میں کافی عدم اطمینان پایا جاتا ہے جن کا دعویٰ ہے کہ اُن کے پری پیڈ 2000 روپے تنصیب کے ایک ہفتہ کے اندر صرف ہوجارہے ہیں۔
نئے میٹرس کی تنصیب پر 4.29 روپے فی یونٹ اخراجات ہورہے ہیں جبکہ اس سے پہلے 2.79 روپے یونٹ مصارف ہورہے تھے، اس سے صارفین پر مالیاتی بوجھ بڑھ گیا ہے۔
صارفین نے نئے اسمارٹ میٹرس کو واپس کردینے اور پرانے میٹرس نصب کروانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔