حیدرآباد

انیس الغرباء کے مالکانہ حق اور ائمہ و موذنین سے کئے گئے وعدے کی تکمیل کے لئے دھرنا چوک پر اتوار کو احتجاجی دھرنا، شرکت کی اپیل

ادارہ انیس الغرباء بچاؤ تحریک کے زیر اہتمام 21 جولائی بروز اتوار دوپہر ایک بجے سے دھرنا چوک اندرا پارک پر کل جماعتی احتجاجی دھرنا منظم کیا گیا ہے۔ تمام مسلمانوں سے اس احتجاجی دھرنے میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

حیدرآباد: ادارہ انیس الغرباء بچاؤ تحریک کے زیر اہتمام 21 جولائی بروز اتوار دوپہر ایک بجے سے دھرنا چوک اندرا پارک پر کل جماعتی احتجاجی دھرنا منظم کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
انیس الغرباء سے ٹمریز کا ناجائز قبضہ ختم کرنے اور ائمہ و موذنین کا وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ، اندرا پارک پر احتجاج
انیس الغرباء کے لئے احتجاج اور ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کا فیصلہ، کل جماعتی اجلاس میں قرارداد کی منظوری
کے سی آر، دھرناچوک پر احتجاج کرسکتے ہیں

اس دھرنے کے اہم مقاصد میں ادارے انیس الغرباء کے مالکانہ حق تلفی اور کوڑیوں کے دام پر مکمل عمارت کو ٹمریز کے حوالے کرنے کے خلاف وقف بورڈ اور کانگریس حکومت کے اس مجرمانہ فیصلے کے خلاف شہر کے دینی ملی و سماجی و سیاسی تنظیمیں جن کی تعداد 20 سے زائد ہے، کل جماعتی احتجاجی دھرنا رکھا گیا ہے۔

حکومت تلنگانہ اور وقف بورڈ کے اس بدبختانہ فیصلے کو واپس لینے تک ایسے احتجاج جاری رکھے جائیں گے۔ اس کے علاوہ حکومت تلنگانہ نے اپنے انتخابی مینوفیسٹو میں 4 ہزار کروڑ مینارٹی بجٹ منظور کرنے کا وعدہ کیا تھا اور ریاست کے آئمہ و موذنین کو 12 ہزار اور 10 ہزار روپے گرین چینل کے ذریعے ماہانہ پابندی سے جاری کرنے کا وعدہ کیا تھا جو ابھی تک وفا نہ ہو سکا۔

اس کے علاوہ بھی سابقہ حکومت کی طرح موجودہ کانگریس سرکار نے بھی مینارٹی اور بالخصوص مسلمانوں سے دل خوش کن وادی بھی کیے لیکن سات ماہ کا عرصہ ہونے کے باوجود بھی ریونت ریڈی سرکار تمام وعدوں کو فراموش کر دیا اور ریاست کے آئمہ و موذنین کے ساتھ سخت ناانصافی کا رویہ رکھا جا رہا ہے جوقابل مذمت ہے۔

ریاست کے دیگر مذاہب کے رہبران کو جس طرح گرین چینل کے ذریعے پہ اسکیل دی جا رہی ہے لیکن مساجد کے آئمہ و موذنین کو یکسر نظر انداز کیا جا رہا ہے، ان دو اہم مطالبات کی تکمیل کے لئے آج کا یہ دھرنا نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے۔

مولانا حکیم صوفی سید شاہ محمد خیر الدین قادری صدر مسلم یونائیٹڈ فیڈریشن و صدر ال انڈیا صوفی علماء کونسل، مولانا ڈاکٹر سید آصف عمری جمعیت اہل حدیث، مولانا سید حامد حسین شطاری صدر سنی علماء بورڈ، جناب میر عنایت علی باقری نائب صدر بھارتیہ مسلم لیڈرس کانفرنس، مولانا ریاض الدین نقشبندی صدر علماء بورڈ، جناب محمد عبدالعزیز صدر ایم پی جے، جناب ایم اے اے امین صدر ڈیولپمنٹ سوسائٹی، ایم اے ستار تنظیم آواز، سکندر اللہ خان ایم بی ٹی سید متین احمد ٹی ڈی پی، سید عزیز پاشاہ سی پی آئی، ایم اے صدیقی آل انڈیا مسلم مینارٹی آرگنائزیشن، ڈاکٹر علیم خان فلکی صدر سوشو ریفارمس، پروفیسر انور خان صاحب نے تمام مسلمانوں اور ادارہ انیس الغرباء کے بہی خواہوں اور دیگر سماجی تنظیموں کے ذمہ داروں سے یہ اپیل کی ہے کہ ادارہ انیس الغرباء کے یتیم بچوں پر دست شفقت رکھتے ہوئے ان کا حق دلانے کے لیے زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس دھرنے میں شرکت  کریں۔

a3w
a3w