تلنگانہ
تلنگانہ سکریٹریٹ کے قریب سرپنچوں کی جے اے سی کا احتجاج
تلنگانہ سکریٹریٹ کے قریب کشیدگی دیکھی گئی کیونکہ زیرالتوابلز کی رقم جاری کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے سرپنچوں کی جے اے سی نے احتجاج کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ سکریٹریٹ کے قریب کشیدگی دیکھی گئی کیونکہ زیرالتوابلز کی رقم جاری کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے سرپنچوں کی جے اے سی نے احتجاج کیا۔
پولیس نے ان کوروکنے کی کوشش کی۔جے اے سی کے ارکان نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
اس موقع پر پولیس اوراحتجاجیوں کے درمیان بحث وتکرارہوگئی اورکچھ دیر کیلئے سکریٹریٹ کے قریب صورتحال کشیدگی پھیل گئی۔
بعد ازاں پولیس نے احتجاجیوں کو حراست میں لے لیا۔