بین الاقوامی

لندن میں احتجاج، امریکی سفارت خانے کے تالاب کو ‘سرخ رنگ’ سے رنگ دیا گیا

"ہم نے امریکی سفارت خانے کے تالاب کو سرخ کر دیا کیونکہ امریکی حکومت کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں۔"

لندن: ماحولیات کے تحفظ کے لیے سرگرم تنظیم گرین پیس نے لندن میں واقع امریکی سفارت خانے کے سامنے ایک انوکھا اور مؤثر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ مظاہرین نے امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو اسلحہ کی مسلسل فراہمی کے خلاف بطور علامت سفارت خانے کے تالاب میں 300 لیٹر سرخ رنگ ڈال دیا، جس سے پورا پانی خون کی طرح سرخ ہو گیا۔

متعلقہ خبریں
لندن کے اسپتالوں پر سائبر حملوں سے متعدد آپریشنز منسوخ
ہندوستان میں امریکی سفیر کے تقرر کا مسئلہ
لندن کی سڑکوں پر اونٹ کی سیر، کیا یہ عجیب نہیں (ویڈیو)
نواز شریف کی جلد پاکستان واپسی
نواز شریف کی وطن واپسی کی راہ ہموار

گرین پیس نے اس اقدام کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے تحریر کیا:
"ہم نے امریکی سفارت خانے کے تالاب کو سرخ کر دیا کیونکہ امریکی حکومت کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں۔”

احتجاجی مواد مکمل طور پر محفوظ

تنظیم کی جانب سے وضاحت کی گئی کہ استعمال کیا گیا رنگ بایوڈیگریڈایبل اور جنگلی حیات کے لیے محفوظ ہے، جو خاص طور پر تالابوں کے لیے تیار کیا گیا تھا تاکہ کوئی ماحولیاتی نقصان نہ ہو۔

غزہ میں نسل کشی اور اسلحہ کی فراہمی پر شدید تنقید

گرین پیس کے بیان میں کہا گیا:
"امریکہ غزہ میں جاری نسل کشی کو بڑھاوا دے رہا ہے۔ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی فوری طور پر بند ہونی چاہیے۔ سیزفائر کی خلاف ورزی، غزہ پر قبضہ اور انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹیں ناقابل قبول ہیں۔”

تنظیم نے مطالبہ کیا کہ امریکہ اور برطانیہ دونوں کو اسرائیل کو اسلحہ دینا بند کرنا چاہیے تاکہ غزہ میں خونریزی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

پولیس کی کارروائی: چھ افراد گرفتار

برطانوی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرین پیس یو کے کے ڈائریکٹر مک کلم سمیت چھ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ان پر "مجرمانہ نقصان پہنچانے کی سازش” کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

اگر جرم ثابت ہو گیا تو ان افراد کو زیادہ سے زیادہ 10 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

یہ واقعہ عالمی سطح پر امریکہ کی اسرائیل پالیسی اور غزہ کی صورتحال پر شدید عوامی ردعمل اور سیاسی دباؤ کی ایک اور مثال بن کر سامنے آیا ہے۔