شمالی بھارت

آر جی کار ہاسپٹل میں غنڈہ گردی كے خلاف نرسوں كا احتجاج

سرکاری طور پر چلائے جانے و الی RG کر میڈیکل کالج اور کولکتہ کے ہاسپٹل کی نرسس غنڈہ گردی کے بعد آج صبح احتجاج کیا۔

کولکتہ: سرکاری طور پر چلائے جانے و الی RG کر میڈیکل کالج اور کولکتہ کے ہاسپٹل کی نرسس غنڈہ گردی کے بعد آج صبح احتجاج کیا۔

نامعلوم اشرار کی جانب سے میڈیکل عمارت کے ایک حصہ کو تہس نہس کرنے کے چند گھنٹوں بعد جہاں خاتون ڈاکٹر گزشتہ ہفتہ مردہ پائی گئی تھی، غنڈہ گردی کے خلاف ریاست کے مختلف حصوں میں خواتین نے نصف شب کے دوران احتجاج کیا جو مبینہ طور پر ہاسپٹل کے سمینار ہال میں ایک ڈاکٹر کی عصمت ریزی کی اور قتل کیا۔

ہاسپٹل کے نرسس نے غنڈہ گردی کے خلاف احتجاج کیا اور عمارت میں مناسب سکیوریٹی کا مطالبہ کیا۔ ہاسپٹل کے اندر اِس قسم کی غنڈہ گردی ناقابل قبول ہے، احتجاج کرنے والی ایک نرس نے یہ بات بتائی۔ پولیس کے بموجب تقریباً 40 افراد احتجاج کے بہانے ہاسپٹل کی عمارت میں داخل ہوئے اور جائیداد کو نقصان پہنچایا اور پولیس کے جوانوں پر سنگباری کی جو وہاں موجود تھے، جس پر آنسو گیس کے شل برسانے پر مجبور ہونا پڑا تاکہ ہجوم کو منتشر کیا جاسکے۔

اشرار کے ہاتھوں میں لاٹھیاں، اینٹ اور لوہے کی سلاخیں تھیں، انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں غنڈہ گردی کی۔ اُس کے نرسنگ اسٹیشن اور میڈیسن اسٹور کے علاوہ آؤٹ پیشنٹ شعبہ میں بھی یہ ہنگامہ کیا، پولیس نے یہ بات بتائی۔ متعدد سی سی ٹی وی کیمرے جو اطراف نصب کئے گئے ہیں، اُن کو بھی تباہ کردیا گیا اور جونیئر ڈاکٹرس جو 9 / اگست سے احتجاج کررہے ہیں، اُسے بھی تہس نہس کردیا۔

یہ لڑکے فزیشین کی موت پر احتجاج کررہے تھے۔ پولیس کی گاڑی کو پلٹ دیا گیا اور کئی ٹو وہیلرس ٹھہرائی گئی تھیں اُنہیں بھی نقصان پہنچایا گیا اور بعض پولیس جوان زخمی بھی ہوئے۔ ہاسپٹل کے عملہ نے نقصان شدہ ایمرجنسی وارڈ کی صفائی شروع کردی جہاں اہم طبی آلات فرنیچر کو تباہ کردیا گیا۔

غنڈے کیمپس میں داخل ہوکر احتجاجی ڈاکٹرس کو زدوکوب کیا، اِس کا مقصد ہمارے حوصلہ کو توڑنا تھا تاکہ ہم اپنے احتجاج سے باز آجائیں لیکن اِس قسم کے واقعات سے ہمارے عزم کو اور تقویت ملتی ہے کہ آخری تک لڑاجائے۔

ایک احتجاجی ڈاکٹر نے یہ بات کہی۔ اُس نے الزام عائد کیا کہ غنڈہ گردی ایسے وقت کی گئی جہاں پولیس کے ملازمین موجود تھے، ہاسپٹل میں پولیس کے آؤٹ پوسٹ کو تباہ کردیا۔ کولکتہ پولیس کمشنر ونیت گوئل نے اِس واقعہ کے بعد علاقہ کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم معاملہ کی جانچ کررہے ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ مفادات حاصلہ میڈیا مہم سے صورتحال بگڑ گئی۔

a3w
a3w