حیدرآباد

ورک ورلڈ آرگنائزیشن فار ریلیجس اینڈ نالج تلنگانہ چیاپٹر کی عوامی خدمت

اس موقع پر جناب تنویر احمد خان، تلنگانہ ہیڈ، کی سرپرستی میں محترمہ فرحانہ پروین، ورک ویمن ونگ ہیڈ محترمہ شاداں مسعود، اور جناب سبحان مسعود بھی موجود تھے۔

حیدرآباد: ورک ورلڈ آرگنائزیشن فار ریلیجس اینڈ نالج تلنگانہ چیاپٹر کے کارکن جناب سید اشفاق حسین نے اتوار، 13 اکتوبر 2024 کو باغ عام نامپلی میں صبح کے وقت آنے والوں میں ہربل ٹی مفت تقسیم کی۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

اس موقع پر جناب تنویر احمد خان، تلنگانہ ہیڈ، کی سرپرستی میں محترمہ فرحانہ پروین، ورک ویمن ونگ ہیڈ محترمہ شاداں مسعود، اور جناب سبحان مسعود بھی موجود تھے۔

جناب سید اشفاق حسین نے بتایا کہ ورک ورلڈ آرگنائزیشن کا ہیڈ آفس رامپور میں قائم ہے، جس کے صدر علامہ سید عبداللہ طارق ہیں۔ یہ تنظیم ملک بھر میں فعال ہے اور بلا لحاظ مذہب و ملت عوامی خدمت میں مصروف ہے۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ یہ غیر سیاسی تنظیم 1989 سے سرگرم عمل ہے اور ہر اتوار اور دیگر مواقع پر مختلف مقامات اور پارکس کے قریب عوام میں مختلف جوس اور پھل تقسیم کیے جاتے ہیں۔

علاوہ ازیں، بیت المعمرین اور یتیم خانوں میں بھی پھل اور دیگر غذائی اشیا تقسیم کی جاتی ہیں۔ جناب اشفاق حسین نے کہا کہ حیدرآباد کے علاوہ معین آباد، وقار آباد، سنگاریڈی اور دیگر مقامات پر بھی خدمت خلق کے جذبے کے تحت عوامی خدمت کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی بھید بھاؤ پر یقین نہیں رکھتے اور اس رضاکارانہ تنظیم کے ذمہ داران جناب تنویر احمد خان، آئی ٹی انجینئر، کی سرپرستی میں عوامی خدمت میں مصروف ہیں۔ تفصیلات کے لیے جناب تنویر احمد خان سے فون نمبر 9063419295 یا اشفاق حسین سے 7842278216 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔