شمالی بھارت

آخرت میں صرف متقی پرہیزگار شخص نبی کریمؐ کے قریب ہوں گے : مولانا ارشد مدنی

مولانا ارشد مدنی نے اپنے خطاب میں فرمایا ایک مرتبہ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ یمن جارہے تھے تو میرے آقا نبی کریم صلوسلم عل نے فرمایا کہ اے معاذ آج کی یہ ملاقات ہو سکے تو ہماری اور آپ کی آخری ملاقات ہوگی۔

پرتاپ گڑھ: میرے آقا رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ آخرت میں میرے قریب وہ شخص ہوگا جس نے دنیا میں متقی پرہیزگار بن کر زندگی گزاری ہوگی ۔جمعیتہ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی یہاں مدرسہ ہرہر پور میں دو روزہ اجلاس میں آخری روز بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا ۔

مولانا ارشد مدنی نے اپنے خطاب میں فرمایا ایک مرتبہ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ یمن جارہے تھے تو میرے آقا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے معاذ آج کی یہ ملاقات ہو سکے تو ہماری اور آپ کی آخری ملاقات ہوگی ،کیوں کہ آپ کے یمن واپسی پر میری قبر کے پاس سے ہو سکے تو آپ کی گزر ہوگی ،یہ سن کر حضرت معاذ رونے لگے۔

پھر دریافت کیا کہ آپ سے کیسے ملاقات ہوگی ،تب فرمایا آخرت میں میرے سب سے قریب وہ شخص ہوگا جو دنیا میں متقی پرہیزگار و تقوی کے مطابق زندگی گزاری ہوگی ،وہ شخص میرے قریب ہوگا ۔اللہ تعالہ نے قرآن میں بھی متقی و تقوی کا ذکر فرمایا ہے کہ جس طرح آج لوگ شیر و سانپ سے حفاظت کے لئے ایک مضبوط دیوار تعمیر کرتے ہیں ۔

 اسی طرح تقوی کے ساتھ زندگی بسر کرو ،اللہ کے غصّے کے مابین ایمان و حمد صالہ کی ایسی دیوار بنا لو کہ تم اللہ کے غضب سے بچ سکو ،متقی پرہیزگار و تقوی کے ساتھ زندگی بسر کرنے والا جنّتی ہوگا ۔اس ضمن میں مولانا ارشد مدنی کے بدست آٹھ طلبہ کی دستاربندی کر حوصلہ افزائی کی گئی ۔

 آغاز مفتی محمد وعزیر کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔نظامت کے فرائض مولانا محمد اشرف و مفتی محمف افضل نے انجام دیا اس موقع پر خصوصی طور سے مدرسہ کے منیجر سابق ایم ایل اے حاجی عبدالسلام منّا ،مولانا عبدال یحیٰ ،مولانا محمد منیر ،قاری مظلوم ،قاری وحید ،حافظ سلیم ،مولانا شمشاد وغیرہ قرب جوار کے لوگ موجود رہے ۔

a3w
a3w