جرائم و حادثات

وزیر برقی کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ، بی آر ایس کا ورکر گرفتار

کرناٹک کے وزیر برقی کے جارج کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے الزام میں سائبر کرائم محکمہ کے عہدیداروں نے ہفتہ کے روز تلنگانہ میں بی آر ایس کے ایک ورکر کو گرفتار کرلیا۔

بنگلورو: کرناٹک کے وزیر برقی کے جارج کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے الزام میں سائبر کرائم محکمہ کے عہدیداروں نے ہفتہ کے روز تلنگانہ میں بی آر ایس کے ایک ورکر کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآبادی خاتون کو سوشل میڈیا پر ہراسانی، ملزم گرفتار
رونالڈو سوشیل میڈیا پر سب سے مشہور اسٹار بن گئے
طلاق کی خبریں! ایشوریا کی بیٹی کے ہمراہ انڈیا واپسی کے بعد امیتابھ کی ٹوئٹ وائرل
شترو گھن سنہا نے دواخانہ کے کمرہ سے اپنی تصاویر شیئر کیں (تصاویر)
سوشل میڈیا کے اثرات کی جانچ کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل

ملزم کی شناخت، 33 سالہ روی کانت شرما کے طور پر کی گئی۔ وہ سابق کارپوریٹر کا بیٹا اور کریم نگر کا متوطن بتایا گیا ہے۔

روی کانت نے جارج کے خلاف پوسٹ بنایا اور کرناٹک میں برقی کی صورتحال اور گروہا جیوتی اسکیم (برقی کی مفت سربراہی اسکیم) کے بارے میں مباحث کا ایک فرضی آڈیوکلپ تیار کیا بعدازاں ملزم نے اس پوسٹ اور آڈیو کلپ کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر وائرل کردیا۔

اس ضمن میں بنگلورو میں ایسٹ ڈیویژن سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کرلیا گیا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ ملزم کے والد، تلنگانہ میں بی آر ایس سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس کے والدین، دونوں کارپوریٹرس رہ چکے ہیں۔ پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔