یوروپ

ہندوستان میں ہونے والے G20  اجلاس میں پوٹن نہیں آئیں گے

پوتن ستمبر میں جی 20 سربراہی اجلاس کے لیے ہندوستان کے دورے کا منصوبہ نہیں بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ زور خصوصی فوجی آپریشن پر ہے۔

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پوتن جی-20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ہندوستان نہیں جائیں گے۔ روسی صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے جمعہ کو یہاں میڈیا کو یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
شیخ حسینہ کی لڑکی صائمہ واجد بھی دہلی آئیں گی
ناٹو کو یوکرین میں فوجی تعیناتی کے خلاف روسی صدر کا انتباہ
پوتین کی پر تعیش بکتر بند ٹرین میں سیلون اور جم بھی موجود، نئی تصاویر دیکھئے
شیخ حسینہ کا دورہ ہند متوقع

 انہوں نے کہا کہ پوتن ستمبر میں جی 20 سربراہی اجلاس کے لیے ہندوستان کے دورے کا منصوبہ نہیں بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ زور خصوصی فوجی آپریشن پر ہے۔

جی-20 سربراہی اجلاس 9 اور 10 ستمبر کو نئی دہلی کے پرگتی میدان میں نو تعمیر شدہ بھارت منڈپم میں منعقد ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ مسٹر پتٹن جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں منعقد ہونے والی 15ویں برکس چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے نہیں گئے تھے۔

a3w
a3w