حیدرآباد

نلگنڈہ سے بی آر ایس کا صفایا یقینی: اتم کمار ریڈی

گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اتم کمارریڈی نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس کو70 حلقوں پر کامیابی حاصل ہوگی اور اقتدار پر واپسی کرے گی۔

حیدرآباد: رکن پارلیمنٹ نلگنڈہ این اتم کمار ریڈی نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں ضلع نلگنڈہ سے بی آر ایس کا مکمل طور پر صفایا ہوجائے گا اور کانگریس تمام حلقوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
موسیٰ پروجیکٹ نیا نہیں، متاثرین کی بازآبادکاری کا وعدہ: وزیر راج نرسمہا
تلنگانہ کانگریس، 14 لوک سبھا حلقوں سے کامیاب ہوگی: اتم کمارریڈی
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
طاہر حسین کی درخواست عبوری ضمانت کی 28 جنوری کو سماعت

 آج گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس کو70 حلقوں پر کامیابی حاصل ہوگی اور اقتدار پر واپسی کرے گی۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ کے سی آر کا دور حکومت، بدعنوانیوں بے قاعدگیوں اور اقربا پروری سے پر رہا ہے۔

حکومت ہر محاذ پر ناکام ثابت ہوئی۔ عوام میں حکومت اور کے سی آر کے خلاف شدید ناراضگی دیکھی جارہی ہے۔ عوام، کانگریس کی طرف مائل ہیں جس کی وجہ سے کانگریس کا اقتدار حاصل کرنا یقینی ہوچکا ہے۔

 سینئر کانگریس قائد نے کہا کہ بی آرایس قائدین کا پولیس کو اپنے شخصی مقاصد کے لئے استعمال کرنا غلط ہے۔ انہوں نے عوام کو تیقن دیا کہ کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد ریاست کو ترقی اور خوشحالی کی سمت گامزن کیا جائے گا۔