شمالی بھارت
ٹرینڈنگ

بک فیسٹیول میں قادیانی بک سیلر کی خواتین نے پٹائی کردی (ویڈیو وائرل)

خواتین کے ایک گروپ نے کتاب کی ڈیلیوری کے تعلق سے معلومات حاصل کیں تو اس نے ہوم ڈیلیوری کے لئے ان کا رابطہ نمبر طلب کیا جس پر ان خواتین نے اس کو ہراسانی پر محمول کرتے ہوئے اس کی پٹائی کردی۔

حیدرآباد: اجین بک فیسٹیول میں پیر کو ہندو خواتین کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر ایک قادیانی کتب فروش پر اس وقت حملہ کردیا جب اس نے گھر پر ڈیلیوری کے لئے ان کا رابطہ نمبر طلب کیا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ’ایکس‘ پر وائرل ویڈیو میں ہندو خواتین اس کو تھپڑیں مارتی دیکھی گئیں۔

متعلقہ خبریں
ہندو خواتین کو رجھانے کی سازش رچنے کا الزام، لو جہاد کے واقعات پر کارروائی کرنے کی ہدایت
تلنگانہ: بیٹے کی گرفتاری پر ہوم گارڈ کا پولیس اسٹیشن میں ہنگامہ
80 سال کی عمر میں دادی کی جم ورزش کی ویڈیو وائرل ویڈیو دیکھ کر لوگوں کو پسینہ آنے لگا
کووں کی بڑی تعداد نے مال کی پارکنگ میں ڈیرہ ڈال لیا
پالتو کتے کو گلے میں پھندا ڈال کر مارنے کی کوشش (ویڈیو)
https://twitter.com/JavedAKhan81/status/1698624292005806199

اس قادیانی کتب فروش کی شناخت وقار سلیم کے طور پر کی گئی جو گرداس پور میں واقع ایک پبلیکیشن کے لئے کام کرتا ہے۔ اس نے بک فیسٹیول میں ایک بک اسٹال نصب کی تھی جس کے لئے وہ قادیان سے گرداس پور آیا تھا۔

 جب خواتین کے ایک گروپ نے کتاب کی ڈیلیوری کے تعلق سے معلومات حاصل کیں تو اس نے ہوم ڈیلیوری کے لئے ان کا رابطہ نمبر طلب کیا جس پر ان خواتین نے اس کو ہراسانی پر محمول کرتے ہوئے اس کی پٹائی کردی۔ ایک اور ویڈیو میں وقار سلیم کو صورت حال کو سمجھاتے ہوئے دیکھا گیا۔