تلنگانہ

قاضی پیٹ درگاہ عرس تقاریب کا 17 اگست سے آغاز، ہنمکنڈہ کلکٹریٹ میں انتظامات کا جائزہ اجلاس

ایڈیشنل کلکٹر وینکٹ ریڈی نے کہا کہ تمام محکموں کے اشتراک سے بہترین انتظامات کئے جائیں گے۔ اے سی پی پرشانت ریڈی نے یقین دلایا کہ عرس کے دوران سخت سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور ٹریفک کے مسائل سے بچاؤ کے اقدامات کئے جائیں گے۔

ہنمکنڈہ: 17 اگست سے 22 اگست تک شاندار پیمانے پر منعقد ہونے والی قاضی پیٹ درگاہ عرس تقاریب کے انتظامات ورنگل میونسپل کارپوریشن کی نگرانی میں جاری ہیں۔ اس بات کا اعلان میئر گندو سدھا رانی نے کیا۔

متعلقہ خبریں
گنیش وسرجن کے انتظامات مکمل:وزیرٹرانسپورٹ
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن، حکیم غریبوں کے مسیحا قرار
وقف جائیدادوں کے تحفظ کے لیے وزیراعلٰی اور چیف جسٹس سے ٹریبونل کو مضبوط کرنے کی گزارش

ہنمکنڈہ ضلع کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں عرس تقاریب کے انتظامات، سیکیورٹی، اور دیگر احتیاطی تدابیر پر میئر، گریٹر کمشنر چاہت باج پائے، ضلع کے ایڈیشنل کلکٹر وینکٹ ریڈی، ڈی آر او وائی وی گنیش، آر ڈی او راٹھوڑ رمیش، قاضی پیٹ اے سی پی پرشانت ریڈی، ضلع اقلیتی بہبود آفیسر غوث حیدر، درگاہ کے سجادہ نشین خسرو پاشا اور مختلف محکموں کے عہدیداران کے ساتھ رابطہ اجلاس منعقد ہوا۔

اس موقع پر درگاہ کے سجادہ نشین، میئر، کمشنر اور دیگر محکمہ جات کے عہدیداران نے تفصیلی مشاورت کی۔ میئر گندو سدھا رانی نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی عرس تقاریب شایانِ شان انداز میں منائی جائیں گی۔ گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن کے کمشنر چاہت باج پائے نے بتایا کہ سڑکوں کی مرمت، برقی قمقموں کی سجاوٹ، جنریٹرز، پینے کے پانی کی سہولت، اور صفائی کے خصوصiی انتظامات کئے جائیں گے تاکہ کسی کو کوئی دشواری نہ ہو۔

ایڈیشنل کلکٹر وینکٹ ریڈی نے کہا کہ تمام محکموں کے اشتراک سے بہترین انتظامات کئے جائیں گے۔ اے سی پی پرشانت ریڈی نے یقین دلایا کہ عرس کے دوران سخت سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور ٹریفک کے مسائل سے بچاؤ کے اقدامات کئے جائیں گے۔

اجلاس میں قاضی پیٹ کے ڈپٹی کمشنر رویندر اور دیگر محکموں کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔