پڑوسی سے جھگڑا، نوجوان کسان کی خودکشی
بتایا جاتا ہے کہ مورتی کا اپنے پڑوسیوں کے ساتھ آئے دن جھگڑا ہوتا تھا۔ جب یہ مسئلہ گاؤں کے بزرگوں کے سامنے پیش ہوا، تو وہ مبینہ طور پر یکطرفہ فیصلہ کرتے ہوئے مورتی کو برا بھلا کہنے لگے۔ اس رویے سے دلبرداشتہ ہو کر مورتی نے خودکشی کی کوشش کی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ورنگل ضلع کے پروتگیری منڈل کے رولاکلو گاؤں میں مورتی نامی ایک نوجوان کسان نے خودکشی کر لی۔ اطلاعات کے مطابق، مورتی کا اپنے پڑوسیوں کے ساتھ مکان کی جگہ کو لے کر تنازعہ چل رہا تھا، جس پر گاؤں کے بزرگوں نے اُسے ڈانٹا تھا۔
اس بات سے دل برداشتہ ہو کر مورتی نے 13 جولائی کو کیڑے مار دوا پی لی اور ایم جی ایم اسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد اس کی موت ہوگیی۔
بتایا جاتا ہے کہ مورتی کا اپنے پڑوسیوں کے ساتھ آئے دن جھگڑا ہوتا تھا۔ جب یہ مسئلہ گاؤں کے بزرگوں کے سامنے پیش ہوا، تو وہ مبینہ طور پر یکطرفہ فیصلہ کرتے ہوئے مورتی کو برا بھلا کہنے لگے۔ اس رویے سے دلبرداشتہ ہو کر مورتی نے خودکشی کی کوشش کی۔
علاج کے دوران مورتی نے ایک ویڈیو بیان بھی دیا، جو اب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو کے منظرِ عام پر آنے کے بعد واقعہ تاخیر سے روشنی میں آیا۔ مورتی کے ارکان خاندان کی جانب سے دی گئی شکایت پر، پروتگیری پولیس نے مذکورہ چار بزرگوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے