جرائم و حادثات
گھریلو مسائل پر جھگڑے۔بیوی کے مائیکے چلے جانے پر شوہر کی خودکشی
گھریلو مسائل پر جھگڑوں پر بیوی کے گھر چھوڑکر جانے پر مایوسی کے عالم میں شوہر نے خودکشی کرلی۔
حیدرآباد: گھریلو مسائل پر جھگڑوں پر بیوی کے گھر چھوڑکر جانے پر مایوسی کے عالم میں شوہر نے خودکشی کرلی۔
یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے آریڈوگاوں میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق 30سالہ ایم رمیش گذشتہ کچھ عرصہ سے بیوی کے ساتھ حیدرآباد میں مقیم تھا۔
وہ ڈرائیور کے طورپر کام کررہا تھا۔وہ شراب کا عادی تھااور اس مسئلہ پر اکثر بیوی کے ساتھ اس کا جھگڑا ہواکرتاتھا۔
اسی مسئلہ پر دونوں میں ہوئے جھگڑے کے بعد رمیش کی بیوی اس کے مائیکے چلی گئی جس پر اس نے مایوسی کے عالم میں پھانسی لے کرخودکشی کرلی۔