شمالی بھارت

بی جے پی خاتون ایم ایل اے کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل، جانئے پورا معاملہ

رشمی ورما نے یہ بھی کہاکہ وہ اس سلسلہ میں سائبر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائیں گی۔ سارنگی پور ان کاساتھی تھا لیکن زمینی تنازعہ کے بعد وہ گزشتہ دوسالوں سے الگ ہوگئی تھیں۔

پٹنہ: بہار کے مغربی چمپارن ضلع کی سب سے مشہور بی جے پی خاتون ایم ایل اے رشمی ورما کی قابل اعتراض تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ مبینہ تصاویر میں وہ اپنے پرانے ساتھی سنجے سارنگی پور کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ رشمی ورما نے دعویٰ کیا کہ یہ تصاویر ان کو بدنام کرنے کیلئے ایڈیٹ کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
ہندو بھگوانوں کے خلاف پوسٹ، مقدمہ درج
25پروازوں میں بم کی اطلاع
رونالڈو سوشیل میڈیا پر سب سے مشہور اسٹار بن گئے
طلاق کی خبریں! ایشوریا کی بیٹی کے ہمراہ انڈیا واپسی کے بعد امیتابھ کی ٹوئٹ وائرل
شترو گھن سنہا نے دواخانہ کے کمرہ سے اپنی تصاویر شیئر کیں (تصاویر)

اُنہوں نے یہ بھی کہاکہ وہ اس سلسلہ میں سائبر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائیں گی۔ سارنگی پور ان کاساتھی تھا لیکن زمینی تنازعہ کے بعد وہ گزشتہ دوسالوں سے الگ ہوگئی تھیں۔

رشمی نے میڈیا سے کہاکہ دنیا میں سائبر جرائم کے معاملات بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں ، کوئی بھی شخص کسی بھی جگہ سے کسی کی بھی تصویر ایڈٹ کرسکتا ہے۔ میں اس وقت پٹنہ میں ہوں اور سائبر پولیس اسٹیشن میں نامعلوم افراد کیخلاف شکایت درج کراچکی ہوں۔

تصاویر میں نظر آنے والے شخص سے میں نے بات کی ہے۔ اُس نے بھی یہی کہا کہ وہ اس معاملہ میں ایف آئی بھی درج کرنے والا ہے۔ وہ دوسال پہلے تک میرے لئے کام کررہا تھا۔ اب ہمارے درمیان کچھ مسائل ہیں ۔ رشمی نے مزید کہا کہ کوئی بھی تصویریں اپ لوڈ کرکے ہمیں بدنام نہیں کرسکتا۔

موتیہاری کے سارنگی پور نے بھی دعویٰ کیا کہ تصاویر میں ایڈیٹنگ کی گئی ہیں۔ سارنگی پور نے کہا کہ کچھ سال پہلے میرے رشمی ورما کے ساتھ اچھے تعلقات تھے اور میں اکثر ان کے گھر جاتا تھا۔ میں رشمی ورما سے زمین خریدنا چاہتا تھا اور اس کی قیمت 12 لاکھ روپئے تھی۔