تلنگانہ

اُودنڈا پور کے مکتب میں جلسہ تکمیلِ قرآن، مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی کا خطاب

مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد نے کہا کہ معصوم بچوں کے دل و دماغ میں بچپن سے ہی ایمان کی اہمیت راسخ کرنا موجودہ دور کی اہم ترین ضرورت ہے

حیدرآباد: جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کے زیر اہتمام تعلقہ تانڈور کے تقریباً تمام دیہاتوں میں منظم و مؤثر مکاتب قائم ہیں جہاں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کے ناظرہ تکمیلِ قرآن کے جلسوں کا سلسلہ جاری ہے اسی ضمن میں کل رات جامع مسجد موضع اُودنڈاپور تعلقہ تانڈور میں 2 طالبات کی تکمیل قرآن کی موقع پر تہنیتی تقریب منعقد ہوئی۔

متعلقہ خبریں
جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی جانب سے موضع اُودنڈا پور منڈل تانڈور میں “تعلیمِ بالغان و بالغات”کا آغاز
حضرت جنید بغدادیؒ کی روحانی رہنمائی کا عالمی اعتراف، تلنگانہ پیس نوبل ایوارڈ 2024 کا اعلان
جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، اہم تجاویز طئے پائے گئے
نرمل میں 2 روزہ ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا اختتام
نرمل میں ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا افتتاح

 جس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد نے کہا کہ معصوم بچوں کے دل و دماغ میں بچپن سے ہی ایمان کی اہمیت راسخ کرنا موجودہ دور کی اہم ترین ضرورت ہے اور اس کے لئیے مکاتب کی تعلیم نہایت موثر اور مناسب مقامات ہیں جہاں قرآن مجید کی تعلیم کے علاوہ ضروریات ِ دین کی تعلیم دی جاتی ہے۔

 اور بچپن سے ہی بچوں کی اس طرز پر تربیت کی جاتی ہیکہ پچپن تک وہ تعلیمات ان کے ذہن و دماغ میں مرتسم ہوجاتی ہیں اور بچپن میں بنیادی دینی تعلیمات نہ فراہم کرنے کی وجہ سے آج نئی نسل شعائرِ اسلام اور ان کی اہمیت سی نابلد ہوتے جارہے ہیں اور نماز،مساجد،شعائر دین اور بڑوں بزرگوں کے آداب نیز طہارت وضو و غسل کے ضروری مسائل سے بھی واقف نہیں ہیں۔

اس تہنیتی تقریب میں جمعیۃ علماء کے خیر خواہ جناب محمد اصغر حسین صاحب مؤظف ڈائٹ لکچرر تانڈور کی جانب سے تکمیل قرآن کرنے والے طلباء میں کپڑے اور ہدایا تقسیم کئیے گئے۔

اس اجلاس میں ڈاکٹر حافظ عبدالسلام صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد،مولانا آصف الدین رشیدی صاحب صدر دینی تعلیمی بورڈ تعلقہ تانڈور،مولانا عبدالرحمن اطہر قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد،حافظ محمد رئیس الدین صاحب سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد،حافظ محم عبدالقادر صاحب و مولانا عمر فاروق حسامی صاحب(نگران شعبہ دیہی مکاتب)جناب محمد انور صاحب (استاذ مکتب)اور حافظ زبیر صاحب کرنکوٹ کے علاوہ مقامی ذمہ داران اور عوام و مستورات کی بڑی تعداد شامل تھی۔