کھیل
ٹرینڈنگ

ربیعہ سعید‘ ویمنز آئی پی ایل میں گجرات جائنٹس کیلئے کھیلیں گی

ربیعہ نے کہاکہ میں اپنے آپ کو قومی ٹیم میں دیکھنا چاہتی ہوں تاکہ میں بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکوں اور اپنے ملک اور جموں وکشمیر کا نام روشن کرسکوں۔

سری نگر: جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والی29 سالہ آل راؤنڈر ربیعہ سعید جنہیں گجرات جائنٹس نے وومنز انڈین پریمیر لیگ کیلئے منتخب کیاہے، کا اصلی ہدف اور خواب قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرناہے۔ ا

متعلقہ خبریں
بابراعظم مسلسل دوسری مرتبہ ونڈے پلیئر آف دی ایئر
بی سی سی آئی ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کی فٹنس پر توجہ دے گا

ننت ناگ کے بڈاس گام سے تعلق رکھنے والی ربیعہ اس نوعیت کے کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھیلنے کیلئے جگہ حاصل کرنے والی دوسری خاتون کرکٹر ہیں۔ جاسیہ اختر نامی دائیں ہاتھ کی بلے باز پہلی کشمیری خاتون ہیں جنہوں نے آئی پی ایل ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔

ربیعہ نے کہاکہ میں بہت خوشی محسوس کررہی ہوں اور گجرات جائنٹس میں جلد سے جلد شرکت کرنے کیلئے بے تاب ہوں۔ ربیعہ سال2012سے کرکٹ کھیل رہی ہیں اور انہوں نے جموں وکشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کی کئی برسوں تک نمائندگی ہے۔

 آئی پی ایل میں منتخب ہونے کے بعد ان کا اصلی ہدف قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرناہے۔ انہوں نے کہاکہ میں اپنے آپ کو قومی ٹیم میں دیکھنا چاہتی ہوں تاکہ میں بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکوں اور اپنے ملک اور جموں وکشمیر کا نام روشن کرسکوں۔

 انہوں نے کہاکہ کوئی بھی مقام حاصل کرنے کیلئے سخت محنت کرنا اور مسلسل کوششوں کرنا ضروری ہیں تب ہی کسی خاص مقام کو حاصل کیا جاسکتا ہے۔ خاتون کرکٹر کا ماننا ہے کہ ان کے اساتذہ کا یہ مقام حاصل کرنے میں بڑا رول ہے۔

 انہوں نے کہاکہ میرے اساتذہ نے میرے لئے کافی محنت کی جس کے بدولت میں یہ مقام حاصل کرسکی، میں انتہائی خوش ہوتی ہوں جب میں اپنے گائیڈس کو اپنے آس پاس دیکھتی ہوں جو صحیح راستے پر چلنے کیلئے میری بھر پور رہمنائی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اسکول ایام کے دوران ہی منعقد ہونے والے ٹورنامنٹس میں حصہ لینے کیلئے میرے اساتذہ نے میری رہنمائی کی اور بعد میں کوچز نے مجھے اس کھیل کے اسرار سکھائے تاہم بنیاد اسکول میں ہی ڈالی گئی۔

ربیعہ کے والد غلام قادر شیخ جو ایک فروٹ تاجر ہیں، نے ہمیشہ اپنی بیٹی کی حمایت کی اور مالی مشکلات کے باوجود ان کو سہولیات فراہم کیں۔ ربیعہ نے کہاکہ مجھے یقین محکم ہے کہ میں بین الاقوامی سطح پر ضرور کرکٹ کھیلوں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں اس سطح پر کھیل کر اپنے ملک اور جموں وکشمیر کا نام روشن کروں گی۔