مشرق وسطیٰ

امیر قطر سے وزیراعظم مودی کی بات چیت

وزیراعظم نریندر مودی نے آج قطر کے امیر تمیم بن حامد الثانی سے بات چیت کی۔ دونوں قائدین نے دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے 50 برس کی تکمیل پر مختلف امور پر بات چیت کی۔

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے آج قطر کے امیر تمیم بن حامد الثانی سے بات چیت کی۔ دونوں قائدین نے دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے 50 برس کی تکمیل پر مختلف امور پر بات چیت کی۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ 2023 میں ہم کئی امور پر اتفاق ِ رائے کا اظہار کرچکے ہیں۔

مودی نے قطر میں فٹبال ورلڈ کپ کی کامیابی کے تعلق سے نیک توقعات کا اظہار کیا۔

دیوالی کے موقع پر مبارکباد دینے پر انہوں نے اظہار ِ تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان اور قطر کے درمیان 50 سال سے سفارتی تعلقات ہیں۔