راہل اور پرینکا نے مکر سنکرانتی پر ہم وطنوں کو دی مبارکباد
خواہش ہے کہ فصل کی کٹائی کے یہ تہوار سب کے لیے امید، خوشحالی بھرا موسم لے کر آئیں۔
نئی دہلی: لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مکر سنکرانتی پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی اور سب کی خوشحالی کی تمنا کی ۔
مسٹر گاندھی نے کہا ’’سبھی کو مکر سنکرانتی، پونگل، سوگی ہبا، ماگھی، کھچڑی، پوش تہوار، اترائین، بھوگالی بیہو اور مکر ویلاکو کی بہت بہت مبارکباد۔
خواہش ہے کہ فصل کی کٹائی کے یہ تہوار سب کے لیے امید، خوشحالی بھرا موسم لے کر آئیں۔
محترمہ گاندھی نے کہا ’’سورج کی شمال کی طرف حرکت کا تہوار ہماری تنوع ، نئی فصل کا خیر مقدم اور فطرت کے ساتھ ہمارے گہرے تعلق کی علامت ہے۔
اس دن، شمال سے جنوب اور مشرق سے مغرب تک، ہر خطہ اپنی منفرد روایات، متنوع پکوان اور ثقافتی تقریبات کے رنگ بکھیرتا ہے۔
مکر سنکرانتی، پونگل، کھچڑی، ماگھ بیہو اور اترائین کی پرتپاک مبارکباد۔
یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں چین سکون اور خوشحالی لائے۔