شمال مشرق

راہول اور پرینکا گاندھی کا وائیناڈ کا دورہ، سوگوار خاندانوں سے ملاقات

راہول گاندھی اور پرینکا نے وہاں سوگوار خاندانوں سے بات چیت کی۔ اِس موقع پر اے آئی سی سی جنرل سکریٹری اور الاپوزہ کے رکن پارلیمنٹ کے سی وینوگوپال اور دیگر کئی کانگریس قائدین بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وائیناڈ(کیرالا): کانگریس قائد اور وائیناڈ کے سابق رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی اور ان کی بہن پرینکا گاندھی وڈرا نے یہاں چورل مالا میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقے اور میپاڑی میں ایک ہاسپٹل اور کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کا آج دوپہر دورہ کیا۔

متعلقہ خبریں
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم
عوام غیر محفوظ تعمیرات کی قیمت چکارہے ہیں: راہول گاندھی
ڈی ای او ڈاکٹر رویندر ریڈی نے اردو پرائمری اسکول اولہ کا دورہ کیا
وائناڈ میں زمین کے نیچے سے آنے والی آوازیں سنیں گئیں
راہول اور پرینکا کا كل دوره وائناڈ

چورل مالا پہنچنے کے بعد راہول اور ان کی بہن جو چمکدار نیلے رنگ کے رین کوٹس پہنے ہوئے تھے، وہاں تعمیر کئے گئے عارضی چوبی راستہ کو عبور کیا، بیلی پل کی تعمیر کا جائزہ لیا اور بارش و کیچڑ کی پرواہ نہ کرتے ہوئے علاقہ کا دورہ کیا۔ کانگریس نے ایکس پر یہ بات بتائی اور دورہ کی تصاویر پوسٹ کیں۔

 بعد ازاں دونوں قائدین میپاڑی میں ڈاکٹر موپنس میڈیکل کالج اینڈ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کی طرف روانہ ہوئے جہاں مہلوکین کی لاشیں برفانی تابوتوں میں رکھی ہوئی ہیں۔ راہول گاندھی اور پرینکا نے وہاں سوگوار خاندانوں سے بات چیت کی۔ اِس موقع پر اے آئی سی سی جنرل سکریٹری اور الاپوزہ کے رکن پارلیمنٹ کے سی وینوگوپال اور دیگر کئی کانگریس قائدین بھی ان کے ہمراہ تھے۔

a3w
a3w