جرائم و حادثات

تلنگانہ:چھوٹے بھائی کی محبت کی شادی۔بڑے بھائی کا قتل کردیاگیا

چھوٹے بھائی کی ایک لڑکی سے محبت کی شادی پر بڑے بھائی کا قتل کردیاگیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع میدک میں پیش آیا۔

حیدرآباد: چھوٹے بھائی کی ایک لڑکی سے محبت کی شادی پر بڑے بھائی کا قتل کردیاگیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع میدک میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

تفصیلات کے مطابق ضلع کے نواب پیٹ سے تعلق رکھنے والا پی اُدے نامی نوجوان اسی گاوں سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا۔

یہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھنا چاہتے تھے تاہم ان دونوں کے ارکان خاندان نے اس سے انکار کردیا جس پر یہ دونوں گھرسے فرارہوکرحیدرآباد پہنچے جہاں انہوں نے شادی کرلی۔

اس پر برہمی کے عالم میں لڑکی کے بھائی جس کی شناخت انجیت کے طورپر کی گئی ہے، اُدے کے مکان پہنچا جہاں اُدے کی غیر موجودگی پر اس نے اُدے کے بڑے بھائی ناگیش پر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے اس کو شدید طورپر زخمی کردیا۔

ناگیش کو زخمی حالت میں علاج کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹرس نے اس کو مردہ قراردیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

a3w
a3w