تلنگانہ

حیدرآباد میں خودکشی کرنے والی طالبہ کے ارکان خاندان سے راہل اور پرینکا گاندھی ملاقات کریں گے

تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے مسابقتی امتحانات کے باربار التوا پر مایوسی کے عالم میں حیدرآباد کے اشوک نگر میں خودکشی کرنے والی طالبہ پراوالیکاکے ارکان خاندان سے کانگریس کے سینئر لیڈران راہل گاندھی اورپرینکاگاندھی ملاقات کرتے ہوئے ان کو پُرسہ دیں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے مسابقتی امتحانات کے باربار التوا پر مایوسی کے عالم میں حیدرآباد کے اشوک نگر میں خودکشی کرنے والی طالبہ پراوالیکاکے ارکان خاندان سے کانگریس کے سینئر لیڈران راہل گاندھی اورپرینکاگاندھی ملاقات کرتے ہوئے ان کو پُرسہ دیں گے۔

متعلقہ خبریں
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
حکومت کی پالیسیوں سے کروڑوں افراد کی معاشی حالت کمزو :پرینکا
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ

تلنگانہ کانگریس سربراہ ریونت ریڈی نے طالبہ کے والد سے فون پر بات کرتے ہوئے پُرسہ دیا اور ان کے خاندان کی مدد کی یقین دہانی کروائی۔

تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں ریاست کا دورہ کرنے والے راہل گاندھی اور پرینکاگاندھی کے دورہ کے شیڈول میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس ماہ کی 18تاریخ کو رامپا مندر میں پوجا کے بعد بس یاترا کا آغاز کیاجائے گا۔

تین دنوں کے دورہ کے دوران متحدہ کریم نگر ضلع،متحدہ نظام آباد کا دورہ کیاجائے گا۔ورنگل ضلع کے دورہ کے حصہ کے طورپر پراولیکا کے ارکان خاندان سے ملاقات کی جائے گی۔