کھیل

راہول دراوڈ ہندوستانی کوچ کے عہدہ کیلئے درخواست نہیں دیں گے

راہول دراوڈ نے تصدیق کی ہے کہ وہ ہندوستانی ٹیم کے کوچ کے عہدے کے لیے درخواست نہیں کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہر ٹورنامنٹ اہم ہوتا ہے۔ ہر وہ میچ جس میں میں نے ہندوستانی ٹیم کی کوچنگ کی ہے میرے لیے اہم ہے۔

نیویارک: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ راہل دراوڈ نے کہا کہ ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 بطور کوچ ان کا آخری ٹورنامنٹ ہے اور وہ آگے اس عہدے کے لیے درخواست نہیں دیں گے۔

متعلقہ خبریں
ٹیم انڈیا کی نئی ٹسٹ جرسی سے شائقین ناراض
انڈین کرکٹ کوچ راہول ڈراوڈ اور جئے شاہ کی میٹنگ
ہند۔پاک میاچ کی وکٹ تبدیلی ہوگی؟
ہندوستانی ٹیم کو ایشیاء کپ کیلئے پاکستان نہیں جاناچاہئے: ہربھجن
رنویر کپور سورو گنگولی کا کردار ادا کریں گے

راہول دراوڈ نے تصدیق کی ہے کہ وہ ہندوستانی ٹیم کے کوچ کے عہدے کے لیے درخواست نہیں کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہر ٹورنامنٹ اہم ہوتا ہے۔ ہر وہ میچ جس میں میں نے ہندوستانی ٹیم کی کوچنگ کی ہے میرے لیے اہم ہے۔

 یہ میرا آخری ٹورنامنٹ ہے اس لیے یہ ٹورنامنٹ میرے لیے کچھ مختلف نہیں ہے۔ مجھے ایسا ہی کرنا پسند ہے اور میں نے ہندوستانی کوچ کے طور پر اپنے وقت کا بھرپور لطف اٹھایا ہے۔

مجھے اس ٹیم اور اس کے کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنا پسند ہے۔ تاہم بین الاقوامی کرکٹ کا شیڈول اتنا مصروف ہے کہ میں اپنی زندگی کے اس مرحلے پر اس عہدے کے لیے دوبارہ درخواست نہیں دینا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سچ پوچھیں تو ہم نے تمام عالمی ٹورنامنٹس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہم T20 ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل میں پہنچے، پھر 2023 میں فائنل تک پہنچنے کے لیے WTC سائیکل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور فائنل تک پہنچنے کے لیے ونڈے ورلڈ کپ 2023 میں اچھا کھیل جاری رکھا۔

 آرزو ہے کہ ہم سب بڑے ٹورنامنٹس میں اچھا اور مستقل مزاجی سے کھیلیں۔ تاہم آخری مرحلے میں ہم میدان پر اپنا کھیل اچھا نہیں دکھا سکے۔ امید ہے کہ ہم یہاں بھی اچھی کارکردگی دکھائیں گے اور دوبارہ اسی مقام پر پہنچیں گے۔ تاہم، آپ ٹورنامنٹ کے آغاز میں ان سب کے بارے میں نہیں سوچ سکتے ہیں۔ ہمارا مقصد ایسی پوزیشن پر واپس جانا ہے جہاں ہم ٹورنامنٹ جیت سکیں۔

واضح رہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے کوچ کے عہدے کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں اور گوتم گمبھیر اس دوڑ میں سب سے آگے دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے خود اس عہدے کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ میں ہندوستان کا کوچ بننا پسند کروں گا۔