شمالی بھارت

یوپی میں جعلی ڈگریاں‘ ہیڈماسٹر برطرف

ہیڈماسٹر کو آج تک دی گئی تنخواہ واپس لینے اور اس کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس درج کرنے کے لئے ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

پرتاپ گڑھ (یوپی) : پرتاپ گڑھ میں ایک سرکاری اسکول کے ہیڈماسٹر کو تعلیمی ڈگریاں جعلی پائے جانے پرخدمات کے 13 سال بعد برطرف کردیاگیا۔

ہیڈماسٹر کو آج تک دی گئی تنخواہ واپس لینے اور اس کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس درج کرنے کے لئے ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

بیسک شکھشا ادھیکاری (بی ایس اے) بھوپیندرسنگھ نے جمعرات کے دن کہاکہ کندا تحصیل میں ہیڈماسٹر کی حیثیت سے تعینات روہت کمار یادو کو چہارشنبہ کے دن برطرف کیاگیا کیونکہ ان کی بی ایس سی اور بی ایڈ کے ڈگریاں جعلی تھیں۔