جموں و کشمیر

راہول گاندھی موٹر سائیکل پر پینگ گانگ جھیل پہنچے

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر راہل نے لکھا کہ ہمارے راستے میں پین گانگ جھیل، جس کے بارے میں میرے والد کہتے تھے کہ یہ دنیا کی خوبصورت ترین جگہوں میں سے ایک ہے۔

لہیہ: سینئر کانگریس لیڈر راہول گاندھی اپنے والد اور سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کا یوم پیدائش منانے کے لئے موٹر سائیکل پر پین گونگ جھیل پہنچے ۔

متعلقہ خبریں
خط اعتماد چرانے والوں پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے: عمران خان
نوجوان کو موٹر سائیکل سمیت جلایا گیا
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
راہول گاندھی کی لیہہ آمد، کئی پروگراموں میں شرکت کریں گے
فرخ آباد کے ساتھ میرے تعلق کو کتنی مرتبہ آزمایا جائے گا: سلمان خورشید

اطلاعات کے مطابق کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی ہفتے کے روز اپنے والد اور سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کا یوم پیدائش منانے کی خاطر موٹر سائیکل پر سوار ہو کرپین گانگ جھیل پہنچے

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر راہل نے لکھا کہ ہمارے راستے میں پین گانگ جھیل، جس کے بارے میں میرے والد کہتے تھے کہ یہ دنیا کی خوبصورت ترین جگہوں میں سے ایک ہے۔

بتادیں کہ جموں وکشمیر کو دو مرکزی زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد راہل گاندھی کا یہ لداخ کا پہلا دورہ ہے۔کانگریس ذرائع نے بتایا کہ راہول گاندھی جمعرات کو لداخ کے دو روزہ دورے پر لہیہ پہنچے تھے۔جمعے کے روز راہل گاندھی نے لہیہ میں نوجوانوں سے گفت وشنید کی ۔

راہول گاندھی کا لداخ میں مزید کئی روز تک قیام کرنے کا پروگرام ہے جس دوران وہ کانگریس کے سینئر لیڈران سے بھی ملاقی ہونگے ۔