امریکہ و کینیڈا

امریکہ میں نماز جمعہ کے وقت مسجد میں بم کی اطلاع

مسجد کے امام یوسف سلیم نے نشاندہی کی کہ اس طرح کے خطرات ہمیشہ موجود رہتے ہیں لیکن حکام کو جماعت کی عبادت کی آزادی کے لیے اس معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

واشنگٹن: امریکی دارالحکومت واشنگٹن کی مسجد محمدی میں نماز جمعہ کے دوران بم کی افواہ ملی۔ واشنگٹن ڈی سی میٹروپولیٹن پولیس کے اہلکار نے بتایا کہ بم کی اطلاع کے بعد مسجد میں جمع جماعت کا انخلا کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
طیارہ میں بم کی جھوٹی اطلاع، کال کرنے والا 10سالہ لڑکا نکلا
میرواعظ کو 5 ماہ بعد جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت
22جنوری کو رام مندر کا افتتاح،واشنگٹن میں ایک ماہ طویل تقاریب کا آغاز
میرواعظ عمر فاروق، نظربند
سری نگر کی جامع مسجد میں آٹھویں جمعہ کو بھی نماز نہ ہوسکی

اہلکار نے بتایا کہ خصوصی بم ڈسپوزل ٹیم کی تحقیقات کے بعد اس بات کا تعین ہوا کہ یہ محض ایک افواہ تھی۔ مسجد کے امام یوسف سلیم نے نشاندہی کی کہ اس طرح کے خطرات ہمیشہ موجود رہتے ہیں لیکن حکام کو جماعت کی عبادت کی آزادی کے لیے اس معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

مسجد کے سیکورٹی چیف عبدالمالک نے کہا کہ اگرچہ یہ اطلاع بے بنیاد نکلی، تاہم پولیس نے واقعہ کو "نفرت انگیز جرم” کے طور پر درج کیا ہے۔

a3w
a3w