حیدرآباد

حائیڈرا کے قیام سے راہول گاندھی کا کوئی تعلق نہیں: مہیش کمار گوڑ

مہیش کمار گوڑ نے آج گاندھی بھون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سوال کیا کہ موسیٰ ریور فرنٹ کارپوریشن کا قیام کس کی حکومت میں کیا گیا تھا؟ اور اسک ا مقصد کیا تھا؟

حیدرآباد: صدر ٹی پی سی سی بی مہیش کمار گوڑ وایم ایل سی نے حائیڈرا کے خلاف قائد اپوزیشن لوک سبھا راہول گاندھی کو کارگزار صدر بی آر ایس کے ٹی آر کی جانب سے ارسال کردہ مکتوب پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حائیڈرا کے قیام سے راہول گاندھی کا کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی راہول گاندھی نے حائیڈرا قائم کرنے کی چیف منسٹر کو ہدایت دی تھی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
تکو گوڑہ سے جھوٹ کی تشہیر، بی آر ایس قائد کے ٹی آر کا الزام
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری

 حائیڈرا کا تعلق ریاستی حکومت سے ہے اور اس سلسلہ میں ریاستی اسمبلی میں باقاعدہ تمام اپوزیشن جماعتوں کی تائید سے قانون منظور کیا گیا۔ دراصل حائیڈرا کی تشکیل سے بی آر ایس قائدین بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں کیونکہ موسیٰ ندی کے طاس میں اور تالابوں اور جھیلوں میں زیادہ تر بی آر ایس قائدین کے قبضہ اور غیر مجاز تعمیرات ہیں۔

اسی لئے کے ٹی آر بار بار موسیٰ ندی کے متاثرین کے تعلق سے مگر مچھ کے آنسوبہا رہے ہیں جبکہ پرانا شہر میں 4سال قبل سیلاب آیا تھا اس وقت کے ٹی آڑ کہاں تھے؟ عوام کا جانی ومالی نقصان ہوا اس وقت کے چیف منسٹر کے سی آر نے عوام کے دکھ درد میں شامل نہیں ہوئے۔

آج بی آر ایس قائدین موسیٰ ندی متاثرین سے جھوٹی ہمدردی کا اظہار کررہے ہیں۔ مہیش کمار گوڑ نے آج گاندھی بھون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سوال کیا کہ موسیٰ ریور فرنٹ کارپوریشن کا قیام کس کی حکومت میں کیا گیا تھا؟ اور اسک ا مقصد کیا تھا؟

متاثرہ عوام کو سمجھنا چاہئے کہ یہ بی آر ایس نے ہی موسیٰ ندی کو ترقی دینے موسیٰ ریور فرنٹ کا رپوریشن کا قیام عمل میں لایا تھا۔ آج کانگریس حکومت بی آر ایس کے منصوبہ کو روبہ عمل لانے کی کوشش کررہی ہے۔ تاہم کانگریس حکومت موسیٰ ندی کے متاثرین کو متبادل مکان فراہم کئے بغیر انہیں ان  کے مکان سے بیدخل نہیں کرے گی۔

 صرف، ان ہی کے مکانات کو منہدم کیا جارہا ہے۔ جنہیں پہلے ہی ڈبل بیڈروم مکانات فراہم کئے گئے ہیں اور انہیں مالی امداد بھی فراہم کی جائے گی۔ لیکن اس کے خلاف بی آر ایس قائدین سوشل میڈیا پر کانگریس حکومت کے خلاف جھوٹا پروپگنڈہ کررہے ہیں۔

مہیش گوڑ نے حائیڈرا کے نام پر لوگوں سے فنڈوسول کے الزام کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے اس الزام کو ثابت کرنے بی آر ایس قائدین کو چیالنج کیا اور کہا کہ اگر وہ  لوگوں سے فنڈ کی وصولی ثابت کردیں تو وہ پرانا پل سے چھلانگ لگانے تیار ہیں۔ اگر ثابت نہیں کرسکے تو بی آر ایس قائدکو پرانا پل سے چھلانگ لگانا ہوگا؟۔