شمال مشرق

بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کردیا جائے:پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے کہا کہ یہ لڑائی مکاری‘ ناانصافی اور جھوٹ کے خلاف ہے۔ پرینکا گاندھی نے ہریانہ کے جولانا میں اپنی پارٹی کی امیدوار اور اولمپک ریسلر ونیش پھوگاٹ کی تائید میں جلسہ سے خطاب کیا۔

چندی گڑھ: کانگریس قائد پرینکا گاندھی وڈرا نے چہارشنبہ کے دن ہریانہ کے عوام سے کہا کہ وہ 5  اکتوبر کے اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کردیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لڑائی مکاری‘ ناانصافی اور جھوٹ کے خلاف ہے۔ پرینکا گاندھی نے ہریانہ کے جولانا میں اپنی پارٹی کی امیدوار اور اولمپک ریسلر ونیش پھوگاٹ کی تائید میں جلسہ سے خطاب کیا۔

متعلقہ خبریں
طاہر حسین کی درخواست عبوری ضمانت کی 28 جنوری کو سماعت
دلتوں کی چیخیں بھی حکومت بہار کو گہری نیند سے جگانے میں ناکام رہیں: راہول
جموں و کشمیر میں بی جے پی حکومت تشکیل دے گی: شیوراج سنگھ چوہان
یوپی پولیس کیلئے لا اینڈ آرڈر مذاق بن کر رہ گیا: پرینکا گاندھی
احتجاجی ریسلرس اپنے میڈلس گنگا میں بہاد دیں گے

روزگار‘ اگنی ویر اسکیم اور کسانوں کی فلاح و بہبود جیسے مسائل پر بی جے پی حکومت کو نشانہ ئ تنقید بناتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ برسراقتدار جماعت نے ہر سطح پر عوام کو دھوکہ دیا۔ کروکشیتر جنگ اور انگریزوں کے خلاف لڑائی جیسا موقع پھر آیا ہے۔

 آج آپ کی یہ لڑائی ناانصافی‘ جھوٹ اور مکاری کے خلاف ہے۔ عوام کو اٹھ کھڑے ہونا ہوگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مودی حکومت صرف مٹھی بھر صنعتکاروں کے لئے کام کرتی ہے۔ وہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے سے قاصر ہے کیونکہ اس نے سب کچھ امبانی اور اڈانی کو دے دیا ہے۔

 تمام بندرگاہیں‘ اراضی‘ صنعتیں اور ایرپورٹس بڑے صنعتکاروں کو دے دیئے گئے۔ آج چھوٹے کاروبار اور کھیتی باڑی کا شعبہ‘روزگار کے مواقع پیدا نہیں کررہا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری نے حاضرین ِ جلسہ سے اپیل کی کہ اس حکومت کو بدل دیں‘ بی جے پی کو بے دخل کردیں۔