راہول گاندھی تلنگانہ کے فنڈز کا استعمال کرکے مہاراشٹر کے عوام کو گمراہ کررہے ہیں: کے ٹی آر
کے ٹی راما راؤ نے آج قومی راجدھانی میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ تلنگانہ میں ریاستی حکومت کے 300 کروڑ روپئے کے فنڈ کا مہاراشٹر میں غلط معلومات پھیلانے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔
نئی دہلی/حیدرآباد: بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے کارگزار صدر اور تلنگانہ کے سابق وزیر کے ٹی راما راؤ نے منگل کو کہا کہ کانگریس لیڈر راہول گاندھی مہاراشٹر کے عوام کو ادھورے وعدوں سے گمراہ کر رہے ہیں۔
کے ٹی راما راؤ نے آج قومی راجدھانی میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ تلنگانہ میں ریاستی حکومت کے 300 کروڑ روپئے کے فنڈ کا مہاراشٹر میں غلط معلومات پھیلانے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔
مقامی ترقیاتی پروجکٹس اور تلنگانہ کے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے مختص کیا جانا والا فنڈ مہاراشٹرا میں انتخابی مہم کے لیے منتقل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت تلنگانہ میں پورے نہیں کئے گئے وعدوں کے عمل درآمد کا تشہیر کرنے کے لئے سینکڑوں روپئے کا استعمال کررہی ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ گاندھی تلنگانہ میں کامیابیوں کے جھوٹے دعوے کر رہے ہیں، جس میں کہا گیا ہےکہ کانگریس نے ایسے پروگراموں کونافذ کیا اور وعدوں کو پورا کیا جو حقیقت میں ادھورے رہ گئے تھے۔
اس کے علاوہ کانگریس تلنگانہ کے لوگوں سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے جس میں کسانوں کے قرض کی معافی کا طویل وعدہ کیا گیا تھا جو عوامی دعووں کے باوجود ادھورا ہے۔
انہوں نے مہاراشٹر کے عوام پر زور دیا کہ وہ ان دعووں کا سنجیدگی سے جائزہ لیں اور تلنگانہ کے باشندوں سے کانگریس کی ضمانتوں کی حقیقی حیثیت کے بارے میں دریافت کریں۔