حیدرآباد

مکانات کی مسماری کے پس پردہ راہول گاندھی ہی اصل طاقت، کے ٹی آر کا الزام

کے ٹی آر نے کہاکہ راہول گاندھی، جنہوں نے کہا تھا جب بھی کویی تلنگانہ سے انہیں بلائے گا تو وہ ضرور آہیں گے آج جب غریب عوام پریشان ہیں تو وہ کہیں نظر نہیں آ رہے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ انہیں یہاں کے غریبوں کی تکلیف کا اندازہ نہیں ہے۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے کانگریس لیڈر راہول گاندھی پر الزام لگایا کہ موسیٰ ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ پرو جکٹ کے نام پر مکانات کو منہدم کرنے کی اجازت راہول نے خود دی ہے۔ انہوں نے کہا ریاستی حکومت سے روپے کے تھیلوں کے بدلے راہول گاندھی نے اس متنازعہ منصوبہ کو منظوری دی ہے۔

متعلقہ خبریں
جو کچھ تھا، ٹریلر تھا، عوام کو ابھی بہت دیکھنا باقی ہے: کے ٹی آر
الکٹورل بانڈس سے متعلق سپریم کورٹ کا تاریخ ساز فیصلہ: شجاعت علی صوفی
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
بی آر ایس کے کئی ایم ایل ایز، کانگریس کے ربط میں: ایم ہنمنت راؤ
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت

 انہوں نے کہا کہ کانگریس لیڈر نے اس پروجیکٹ کو عوامی فلاح و بہبود کے لیے نہیں بلکہ مالی فائدہ کے لیے منظوری دی۔ بدھ کو تلنگانہ بھون میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت میں انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں مکانات کو مسمار کرنے کے پیچھے راہول گاندھی ہی اصل طاقت ہیں، جو غریبوں کے مکانات پر بلڈوزر چلا رہے ہیں۔

 موسیٰ ندی بیوٹیفیکیشن کے نام پر گندی سیاست کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کانگریس کا مقصد فنڈس کا تغلب کرنا ہے اور یہ سب موسیٰ بیوٹیفیکیشن کے نام پر کیا جا رہا ہے۔

 کے ٹی آر نے کہاکہ راہول گاندھی، جنہوں نے کہا تھا جب بھی کویی تلنگانہ سے انہیں بلائے گا تو وہ ضرور آہیں گے آج جب غریب عوام پریشان ہیں تو وہ کہیں نظر نہیں آ رہے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ انہیں یہاں کے غریبوں کی تکلیف کا اندازہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس کی قیادت کو صرف پیسوں کے تھیلوں میں دلچسپی ہے، عوامی بہبودسے نہیں۔ انہوں نے کانگریس کی قیادت پر سوال اٹھایا کہ کل تو آپ غریبوں کے ہمدرد تھے آج سنگ دل کیسے ہو گئے ہیں؟۔ کے ٹی آر نے اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہ اس منصوبے کو عوامی خدمت کے بجائے مالی فائدے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

 انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ جلد ہی بدعنوانیون  میں کانگریس قیادت کے ملوث ہونے کو بے نقاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس ٹھیکیدار سے بھی واقف ہیں جس کو کانگریس کروڑہا روپے کے موسیٰ ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ حوالہ کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔