حیدرآباد
راہول گاندھی، جہانگیر پیراں درگاہ، چرچ اور منادر بھی جائیں گے
تلنگانہ پردیش کانگریس جس نے راہول گاندھی کے بھارت جوڑو یاتر کے روٹ کو قطعیت دی ہے، نے تمام مذاہب میں اتحاد کا احساس پیدا کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ پردیش کانگریس جس نے راہول گاندھی کے بھارت جوڑو یاتر کے روٹ کو قطعیت دی ہے، نے تمام مذاہب میں اتحاد کا احساس پیدا کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
اس سلسلہ میں یاترا کے دوران راہول گاندھی تلنگانہ میں درگاہوں، مساجد، گرجا گھروں اور منادر بھی جائیں گے۔ تلنگانہ پردیش کانگریس، راہول کی اس یاترا کو مذہبی ہم آہنگی کے علامت کے طور پر استفادہ کرنا چاہتی ہے۔
اس حصہ کے طور پر راہول، شہر حیدرآباد سے 44 کیلو میٹر کی مسافت پر واقع حضرت جہانگیر پیراں ؒکی درگاہ پر حاضری دیں گے۔ وہ میدک کے تاریخی چرچ بھی جائیں گے۔
شہر کے نواح میں واقع چلکور بالا جی مندر میں پوجا کریں گے۔ تلنگانہ میں 13دنوں تک جاری رہنے والی یاترا کے دوران راہول گاندھی، دیگر مذہبی مقامات بھی جائیں گے۔