شمالی بھارت

راہول گاندھی کی مودی مودی کے نعرے لگانے والے بی جے پی ورکرس سے ملاقات

سابق صدر کانگریس اپنی گاڑی سے اترے اور انہوں نے بی جے پی ورکرس سے ملاقات کی۔ بی جے پی ورکرس نے جئے سری رام کے نعرے لگائے۔ بی جے پی ورکرس سے ہاتھ ملانے کے بعد راہول گاندھی اپنی گاڑی میں آکر بیٹھ گئے۔

شاجاپور (مدھیہ پردیش): راہول گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا منگل کو جس وقت مدھیہ پردیش کے شاجاپور سے گزررہی تھی‘ بی جے پی والوں نے مودی مودی کے نعرے لگائے۔ کانگریس قائد نے اپنا قافلہ رُکواکر نعرے بازی کرنے والے بی جے پی ورکرس سے ملاقات کی۔ قافلے آگے بڑھنے سے قبل راہول گاندھی کو اپنی گاڑی سے بی جے پی ورکرس کی طرف فلائنگ کس اُچھالتے دیکھا گیا۔

متعلقہ خبریں
”بھارت جوڑو نیائے یاترا“ کے دوران عالی شان ہوٹل میں چائے نوشی، پرشانت کشور کی تنقید
مجھے مودی جی نہ کہو، میں مودی ہوں
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید

 راہول گاندھی کی یاترا ہفتہ کی دوپہر مدھیہ پردیش میں داخل ہوئی جہاں بی جے پی کی حکومت ہے۔ شاجاپور سے یاترا کے گزرنے کے دوران کارپوریٹر مکیش دوبے کی قیادت میں بی جے پی ورکرس کا گروپ مودی مودی کے نعرے لگاتادکھائی دیا۔

 سابق صدر کانگریس اپنی گاڑی سے اترے اور انہوں نے بی جے پی ورکرس سے ملاقات کی۔ بی جے پی ورکرس نے جئے سری رام کے نعرے لگائے۔ بی جے پی ورکرس سے ہاتھ ملانے کے بعد راہول گاندھی اپنی گاڑی میں آکر بیٹھ گئے۔

بعدازیں پی ٹی آئی سے بات چیت میں بی جے پی کارپوریٹر دوبے نے کہا کہ ہم نے جب مودی مودی اور جئے سری رام کے نعرے لگائے توراہول گاندھی گاڑی سے اترکر ہمارے پاس آئے۔ میں نے راہول گاندھی سے کہا آپ کا سواگت ہے۔ میں نے کانگریس قائد کو آلو بھی دیئے۔