راہول گاندھی، کشمیر کے 2 روزہ نجی دورہ پر
وہ وادی کے 2 روزہ نجی دورہ پر ہیں۔ 2 ہفتے قبل سری نگر میں اپنی بھارت جوڑو یاترا کو پایہ تکمیل کو پہنچانے والے راہول گاندھی پھر ایک بار اپنے ٹریڈ مارک ٹی شرٹ میں دکھائی دیئے۔
گلمرگ (جموں وکشمیر): کانگریس قائد راہول گاندھی چہارشنبہ کے دن شمالی کشمیرکے گلمرگ پہنچے۔
وہ وادی کے 2 روزہ نجی دورہ پر ہیں۔ 2 ہفتے قبل سری نگر میں اپنی بھارت جوڑو یاترا کو پایہ تکمیل کو پہنچانے والے راہول گاندھی پھر ایک بار اپنے ٹریڈ مارک ٹی شرٹ میں دکھائی دیئے۔
انہوں نے سری نگر سے 52کیلو میٹر دور واقع گلمرگ اسکائنگ ریسارٹ جاتے ہوئے تنمرگ ٹاؤن میں مختصر توقف کیا۔ سابق صدر کانگریس نے میڈیا کے سوالات کا جواب دینے سے انکار کردیا۔
گلمرگ میں انہوں نے مشہور گونڈولا کیبل کار میں سواری کی۔ اس کے بعد وہ اسکائنگ کے لئے گئے۔ انہوں نے اپنی سیلفیز پوسٹ کیں۔ راہول گاندھی کے ساتھ ان کا سیکوریٹی عملہ ہے۔
کانگریس قائد سے ملاقات کرنے والے ایک سیاح نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ راہول گاندھی سے ہماری ملاقات ہوئی ہے۔ ایک اور سیاح نے کہا کہ راہول گاندھی کافی بڑی یاترا نکالنے کے بعد چھٹیاں منانے کے مستحق ہیں۔
پردیش کانگریس ذرائع نے بتایا کہ راہول گاندھی خانگی دورہ پر ہیں۔ امکان ہے کہ وہ وادی میں ایک پرائیوٹ فنکشن میں شرکت کریں گے۔