راہل گاندھی یوم شہادت پر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا
لیکن بابائے قوم نے آزادی کے ساتھ ساتھ ہمیں یہ بنیادی نعرہ دیا: اقتدار کی طاقت سے بڑی سچائی کی طاقت ہوتی ہے، اور تشدد اور خوف سے بڑا عدم تشدد اور حوصلہ ہوتا ہے۔ یہ سوچ مٹائی نہيں جاسکتی کیونکہ مہاتما گاندھی ہندوستان کی آتما میں لازوال ہیں، باپو کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت۔"
نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے جمعہ کے روز بابائے قوم مہاتما گاندھی کی برسی پر 30 جنوری مارگ میں ان کے مقام شہادت پر جاکر انہيں خراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹر راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر لکھا: "آج، یوم شہادت کے موقع پر، میں نے 30 جنوری مارگ پر مہاتما گاندھی کی زندگی اور قربانی کو یاد کرتے ہوئے انہيں خراج عقیدت پیش کیا۔
ان کی سچائی، ہمت اور ہمدردی کی میراث سے ہمیں رہنمائی ملتی ہے اور ہمیں ان کے ہم آہنگ اور متحد ہندوستان کے خواب کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کی ترغیب ملتی ہے۔” انہوں نے لکھا، "مہاتما گاندھی ایک شخص نہیں، بلکہ ایک سوچ ہے — وہ سوچ جسے کبھی سامراج نے، کبھی منافرت کے نظریہ نے، اور اقتدار کے مغرور نے مٹانے کی ناکام کوشش کی ہے۔
لیکن بابائے قوم نے آزادی کے ساتھ ساتھ ہمیں یہ بنیادی نعرہ دیا: اقتدار کی طاقت سے بڑی سچائی کی طاقت ہوتی ہے، اور تشدد اور خوف سے بڑا عدم تشدد اور حوصلہ ہوتا ہے۔ یہ سوچ مٹائی نہيں جاسکتی کیونکہ مہاتما گاندھی ہندوستان کی آتما میں لازوال ہیں، باپو کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت۔”
مہاتما گاندھی کو 30 جنوری 1948 کو برلا ہاؤس میں ناتھو رام گوڈسے نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ اس جگہ کا نام اب گاندھی اسمرتی ہے۔ اس دن کو یوم شہادت کے طور پر منایا جاتا ہے، اور اس جگہ کو یادگار کے طور پر محفوظ کیا گیا ہے۔ اس سڑک کو تیس جنوری مارگ کا نام دیا گیا ہے۔